Friday, November 22, 2019

الیکٹرو ھومیوپیتھی کیا ھے؟


الیکٹرو ھومیوپیتھی کیا ھے؟
سْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ 
گزشتہ سے پیوستہ :
آپ سب کی حوصلہ افزائی کا بہت شکریہ.
کون سا ٹیکہ کس کا تریاق Antidote ھے اسکے متعلق پوچھا گیا ھے وہ ان شاء اللہ اگلی قسط جو انجیکشنز کی آخری قسط ھو گی اس میں عرض کر دوں گا. پھر بفضل تعالی اسکی ادویات شروع کروں گا.
عنوان : ادویات کا تعارف.
انجیکشن نمبر: 17 (+)
ھر طرح کے کرموں کیڑوں کے خلاف ڈھال کا کام کرتا ھے. جراثیمی امراض میں ٹیکہ نمبر 14 کے ساتھ باری باری بدل کر لگانے سے بہترین نتائج ملتے ھیں. بدھضمی، گیس، مرگی، کالی کھانسی، مہلک جراثیمی عوارضات جیسے ھیضہ، ملیریا، کالرا، ھسٹریا، قبض اور پاخانے کے اخراج میں مفید ھے موزی کرموں سے نجات دلاتا ھے.
انجیکشن نمبر: 18 (+)
نامردی، گھنٹیا، جوڑوں کا درد اور بعض صورتوں میں ٹیکہ نمبر 14 کے ساتھ ادل بدل کر لگانا نامردی میں نافع ھے، اعصابی کمزوری، لیکوریا، یرقان، غدود سوجن، ٹانسلز کی شکایات وغیرہ.
انجیکشن نمبر: 19 (+)
نمونیہ، پھیپھڑوں کی دق و سوزش، تپ دق اور سل کی بہترین دوا ھے، خونی قے، اعصابی تکالیف، مقوی دماغ، خون کی تیزابیت کو ختم کرتا ھے، گلے سڑے پھیپھڑے، ٹی بی کے مریض کو سکون بخش ھے.
انجیکشن نمبر: 20 (+)
ھڈی، دانت، ناخن، نرم ھڈی، دانت کا ناسور، ھڈی کا گلنا سڑنا، خناق، سرطان، حلقوم کے پھوڑے، نزلہ، ٹانسلز، گلے کے غدود، السر. سرطانی پھوڑے، آشوب چشم، جالا، پسلی چلنا.
انجیکشن نمبر: 21 (+)
ھڈیوں میں کیلشم کی کمی و پیپ، درد، ٹیڑھا پن، دانتوں، ناخنوں، ھڈیوں کا کھرنا، سرطان، سوزش، ورم، ناسور مقعد، گنگرین، ٹوٹی ھڈیوں کا جوڑنا، زخم مندمل کرتا ھے، جوڑوں کی ھڈیوں میں سختی، ریڑھ کی ھڈی میں پانی پڑنا وغیرہ.
انجیکشن نمبر: 22 (-)
غدودی اور جلدی امراض، فالج اور ریڑھ کے نظام میں تحریک پیدا کرتا ھے، ایگزیما، خشک و تر خارش، خشک جلدی پھوڑے پھنسیاں، سر کے جلدی امراض، بالوں کا گرنا یا مناسب نشونما نہ پانا، منہ کے چھالے، بلغمی اور مرکب مزاجوں کے لئے اچھا ھے.
انجیکشن نمبر: 23 (-)
غدودی نظام، جگر، تلی، بڑے اور نال دار غدود، ملیریائی امراض، صفراوی پتھریاں بھی اس سے خارج ھو جاتی ھیں ۔ پیٹ کے تمام کیڑوں اور قبض کا مستقل علاج.
انجیکشن نمبر: 24 (+)
نظام انھضام پر انتہائی بہترین اثرات، اسہال پیچش، مرگی، قے، آنتوں اور معدہ کے امراض، جگر، تلی، طویل سر درد، متعدد وبائی امراض، ڈسنٹری آنتوں کے تشنج، معدہ اور آنتوں کی جلن، چھوتی امراض، اعصابی تناؤ، بے خوابی، وبائی نزلہ زکام، ٹائیفائیڈ، خسرہ، لاکڑا کاکڑا کا مفید علاج ھے.
انجیکشن نمبر: 25 (+)
بلغمی مزاج مریضوں کے لئے مفید ترین دوا ھے، یہ انجیکشن pinealgland غدہ صنوبری پر اثر انداز ھو کر جسم کی نشونما کرتا ھے، مقوی اعصاب اور فالج جیسے منفی عوارض میں شافعی ھے دل کے عضلات کو قوت و تقویت دیتا ھے درد معدہ، پولیو، لقوہ، ہیضہ جیسی پیچیدگیاں ختم کرتا ھے.
انجیکشن نمبر: 26 (+)
منفی عوارض میں مستعمل ھے، شیاٹیکا، فالج، ادھرنگ، چہرہ کا عصبی درد ھرنیا، مرگی، پاگل پن، جگر و تلی، سوزش اعصاب ھڈیوں اور جوڑوں کا درد، تیزابیت، پیٹ کے کیڑے، قبض، احتلام وغیرہ.
انجیکشن نمبر: 27 (+)
جسم میں کہیں بھی خون کے بہاؤ کو فوراََ کنٹرول کرتا ھے. ھائی بلڈ پریشر کو فوراََ کنٹرول کرتا ھے. شریانی نظام اور دل کی شریانوں کے ناقص پن کو دور کرتا اور قوت دیتا ھے، نکسیر، خونی قے، خونی بواسیر و بلغم، خونی پیچش، کثرت ماھواری، پیدائش کے بعد اخراج خون کی زیادتی، نظام بول و براز کی تکالیف میں پیشاب کے ساتھ خون آنے کو فوری کنٹرول کرتا ھے.
انجیکشن نمبر: 28 (+)
سرطانی گندے مادے اور زھریلے مادوں کو زخموں سے خارج کر کے زخم مندمل کرتا ھے. سوزش اور زخوں کی جلن، گنٹھیاوی اور نقرسی دردیں، ھڈیوں اور دانتوں کا گلنا سڑنا، پھوڑے پھنسیان و رسولیاں، ٹی بی میں پھیپھڑوں کو گلنے سڑنے سے بچاتا ھے، بواسیری موھکے اور گنگرین کے لئے آزمودہ و مجرب ھے.
انجیکشن نمبر: 29 (+)
اعصابی نظام میں بگاڑ، اعصابی دردیں، سوزش، ورم، خون کا اجتماع، سر درد، خونی اخراج، بخار کی گھبراھٹ اور بے چینی، سردیوں میں سانس کی تکلیف، سانس کی نالی اور معدے کی سوزش، جگر، تلی، گردے اور لبلبے پر اس کا اس کا خاص اثر ھوتا ھے، تیزابیت دور کرنے کے ساتھ جوڑوں کے درد میں مفید ھے، درد اور چوٹ، قدرتی نیند لانے اور مریض کو پرسکون کرنے میں لاجواب ھے.
انجیکشن نمبر: 30 (+)
دموی مزاج امراض کی تیز علامات کو جلد کنٹرول کرتا ھے، حساس اور اعصابی اکتاھٹ کے مریضوں کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں، تیزابیت کو دور کر کے پرسکون کرتا ھے، غصہ، گھبراھٹ، مرنے مارنے پر تیار مریض کی علامات کو فوری کنٹرول کر کے سکون پہنچاتا ھے، بےخوابی، پاگل پن، مجنونانہ حرکات، اعصابی حسی نظام کو اعتدال پر لاتا ھے.
انجیکشن نمبر: 31 (-)
مثبت امراض، جلدی امراض، بیرونی پھنسی پھوڑے، صفراوی عوارضات کو اعتدال پر لا کر خون کو صاف و شفاف کرتا ھے. پرانی خارش خشک و تر، ایگزیما، چھپاکی، یرقان، جگر و تلی کی تکالیف، ھاتھ پاوں کی تلیوں کی جلن، پیاس و پسینہ کی زیادتی، جسم میں گرمی کی زیادتی.
انجیکشن نمبر: 32 (-)
مرض کی مثبت حالتیں، عصبی خرابیوں حساس مریضوں اور مرگی کی علامات میں مستعمل ھے، جوڑوں کے پرانے درد وغیرہ۔
( جاری ھے )
👈مہربانی سے اسے شئیر فرما کر میرے ساتھ علم کی روشنی بانٹنے میں شریک ھوں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ مستفید ھوں. شکریہ.
( جاری ھے )
سابقہ تمام اقساط میرے گروپ ( امراض کا شافی علاج ) پر موجود ھیں جنہوں نے پہلی قسطوں کا مطالعہ نہیں فرمایا وہ وھاں سے دیکھ لیں شکریہ.
تحریر و تحقیق

No comments:

Post a Comment