حاملہ کی قے اور متلی
اکثر عورتوں کو حمل کے ایام میں قے کی بڑی تکلیف ھوا کرتی ھے اس کو دور کرنے کے لیے ذیل کا نسخہ اکسیر ھے
ھوالشافی سونف چھ ماشہ کی پوٹلی بنائیں اور آدھ سیر دودھ میں پکائیں دو تین جوش آجانے پر اتار کر پھونگ پھینک دیں اور اسی میں مصری بقدر ذائقہ ملا کر پلادیں انشاءاللہ اسی روز قے میں افاقہ ھوجاے گا
حاملہ کی متلی
سونف خشک شدہ چار تولہ سیندھا نمک ایک تولہ دونوں باریک پیس کر کپڑچھان کریں تین تین ماشہ صبح شام پانی کے ساتھ کھلائیں حاملہ عورت کے جی متلانے میں مفید ھے
No comments:
Post a Comment