Friday, November 22, 2019

الیکٹرو ھومیوپیتھی کیا ھے؟: 2


بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
الیکٹرو ھومیوپیتھی کیا ھے؟
قسط نمبر : 2
گزشتہ سے پیوستہ :
سب سے پہلے میں آپ سب کی حوصلہ افزائی کا تہہ دل سے شکر گزار ھوں.
بات ابھی جاری ھے ختم نہیں ھوئی. مطالعہ جاری رکھیں آپکو آپکے سوالات کے جوابات مل جائیں گے. ان شاء اللہ.
دوسری بات فی الحال میرا مقصد اس طریقہ علاج کا عام فہم اور مختصر سا تعارف پیش کرنا ھے. شکریہ.
عنوان : ادویات کا تعارف.
طب الیکٹرو ھومیوپیتھی میں مزاج اور مریض کے عضو کو مدنظر رکھا جاتا ھے اور اسی اصول کو مدنظر رکھ کر دوا تجویز کی جاتی ھے ھومیوپیتھی میں نباتات و جمادات plants, minerals, or)
animals, such as red onion, arnica (mountain herb ), crushed whole bees, white arsenic, poison ivy, belladonna (deadly nightshade), and stinging etc.)
وغیرہ کو الکوحل میں ڈال کر ایک خاص مدت تک رکھ کر دوا کو تیار کیا جاتا ھے جبکہ الیکٹرو ھومیو کی ادویات نباتات کو آب مقطر یعنی ڈسٹلڈ واٹر میں ڈال کر فرمنٹیشن ( Fermentation ) اور کوھوبیشن (Cohobation) کے عمل سے ان کی برقی اور شِفاء بخش قوتوں کو حاصل کر کے دوائیں تیار کی جاتی ھیں اس اصول اور فارمولے کے تحت موجد نے لفظ الیکٹرو تجویز کیا کہ اس طب کی ادویات نہایت سرعت اور تیزی کے ساتھ انسانی بدن پر بجلی کی سی رفتار کے ساتھ اثر انذاز ھوتی ھیں۔
ڈاکٹر میٹی موجد الیکٹرو ھومیو نے الیکٹروھومیو ادویات کی تیاری میں مفرد کی بجائے مرکب ادویات کا استعمال اور دوا سازی کا بلکل جدید طریقہ دنیا کے سامنے پیش کیا اور کہا کہ انسانی جسم بھی مرکب ھے اس لیے مرکب کا علاج بھی مرکب سے. Complexis)
Complexa Curantur)
The basic and fundamental principle of
Electrohomoeopathy is :-
"Complexis Complexa Curantur"
It Means complex diseases is cured through complex medicines.
1. OUR BODY IS COMPOSED OF COMPLEX SYSTEMS.
[ group of cells forms a tissue, group of tissues
make a organ, group of organs make a system,
group of systems form a body ]
2. EACH SYSTEM OF OUR BODY CO-ORDINATES
EACH OTHER IN A GREATER EXTENT.
3. A SINGLE DISEASE CAN AFFECT VARIOUS SYSTEMS
OF THE BODY AND CAN PRODUCE A DIFFERENT KIND
OF COMPLAINTS.
4. A SINGLE REMEDY WILL NOT CURE A VARIETY OF
COMPLAINTS PRODUCED IN A PARTICULAR DISEASE.
Conclusion:-
SO ONLY COMPLEX MEDICINES FOR COMPLEX
DISEASE WILL PROVE WORTHY.
اس بات کی تصدیق میڈیکل سائنس پر آج کی تاریخ تک ھونے والی ھر ریسرچ بھی کرتی ھے. موجد الیکٹرو کے خیال کے مطابق انسان کے لئے ادویات صرف نباتات اور سبزیات سے حاصل کرنا فطرتی اصول ھے جسکی وجہ یہ ھے کہ انسان پیدائش ھی سے لے کر لحد تک تمام عمر سبزیات اور نباتات کی طرف ھی میلان رکھتا ھے اس لئے فطرتی تقاضا ھے کہ علاج بھی نباتات اور سبزیات کے اندر ھی پوشیدہ ھو۔ دنیا کے تمام ماھرین طب و صحت اس بات پر متفق ھیں کہ فطرت اور قدرت کسی بھی علاقے میں پائی جانے والی بیماریوں کا علاج بھی وھیں کے نباتات اور سبزیات میں پوشیدہ رکھتی ھے جیسے صحرائی علاقوں میں کھجور - قدیم طبعوں پہ مشتعمل جڑی بوٹیاں اور ادویات نے اپنی افادیت وقت کے تقاضوں کے مطابق منوائی صدیوں سے ان کا استعمال خُد اس کا کھلا ثبوت ھے مگر اس کے باوجود المیہ یہ ھے کہ مسلمان تعلیمات طب سے دور ھوتے چلے گئے اور ان احکامات فطرت سے عملاً منحرف ھو گئے جن پر عمل کرنا ھی زریعہ نجات قرار دیا گیا تقریباً ڈیڑھ سو سال سے اس سائنس کا تجربہ دنیا کے تقریباً ھر ملک میں ھوتا رھا ھے اور آج اس حالت میں پہنچ گئے ھیں کہ ھم ان ادویات کا استعمال نہایت وثوق اور اعتبار کے ساتھ اپنے مریضوں پر کر کے ان کی تکلیفات کو شِفاء دے سکیں.
اس طریقہ علاج میں:-
(6) نباتاتی بجلیاں (برقی سیال) Electro Electricities
48 انجیکشنز (Injections)
اور 8 گروپس میں تقسیم جادو اثر ادویات ھیں.
1-Scrofoloso group
سکروفلوسوز گروپ
2-Linfatico group
لنفاٹیکوز گروپ
3-Angioitico group
انجائیوٹیکوز گروپ
4-Pettorale group
پیٹوریلز گروپ
5-Febrifugo group
فیبریفیگوز گروپ
6-Vermifugo group
ورمیفیوگوز گروپ
7-Canceroso group
کینسروسوز گروپ
8-Venereo group
ونیریوز گروپ
میں بفضل تعالی آج نباتاتی بجلیوں سے آغاز کرتا ھوں یہاں یہ بات یاد رھے کہ یہ صرف ھلکی پھلکی تعارفی معلومات ھیں اور ادویات کے تمام اوصاف و اعمال کا مکمل احاطہ نہیں کرتیں. ان ادویات کا دائرہ اثر وسیع تر ھے اور یہ ھر بیماری کا شافی اور حکمی علاج کرنے کی بھر پور صلاحیتوں سے مالا مال ھیں.
:- نباتاتی بجلیاں (برقی سیال)
Electro Electricities
ڈاکٹر کاونٹ میٹی نے ایسے برقی سیال دریافت کئے جو آنکھ جھپکتے ھی دردوں کو رفع کر دیتے ھیں ان کی انہی برق رفتاریوں کی وجہ سے انہیں بجلیوں کا نام دیا گیا اور میٹی نے لفظ بجلی استعمال کیا کیونکہ یہ سیال (liquids) پودوں کی وائیٹل فورس سے چارج ھوتے ھیں جنہیں اوڈک فورس کا نام دیا گیا ھے.
میٹی نے انکو مختلف رنگوں سے امتیاز کیا یعنی:-
1- سرخ بجلی - (+) RE
2- نیلی بجلی - (+) BE
3- سبز بجلی - (-) GE
4- زرد بجلی - (-) YE
5- سفید بجلی (Neutral) WE
6- ایکوا پرلاپل - (Neutral) AP
🍀کاونٹ میٹی کا ایک دلچسپ تجربہ🍀
موجد الیکٹرو ڈاکٹر کاونٹ میٹی روم میں ایک ملٹری ھسپتال میں درد اعصابہ کے مریض پر تجربہ کر رھا تھا تو ایک ایلوپیتھک ڈاکٹر نے جب بجلیوں کے حیران کن اثرات دیکھے تو کہنے لگا.
"یہ سیال سا کیا ھے"؟
میٹی نے جواب دیا یہ نباتاتی بجلی ھے.
یہ ناممکن ھے ایلوپیتھک ڈاکٹر نے جواب دیا کیونکہ پانی بجلی کا موصل ھے.
میٹی نے جواب دیا کہ محترم ڈاکٹر!
میں نے پانی میں اسے ملانے کا طریقہ دریافت کر لیا ھے.
اس نے جواباََ کہا جیسا آپ نے بتایا ھے نہ کبھی ھُوا اور نہ کبھی ھَو گا. اس ڈاکٹر نے یہ بات تب کہی جب مریض یہ اقرار کر چکا تھا کہ اسکا درد ختم ھو چکا ھے. یہ وھی مریض تھا جو چند لمحات پہلے درد سے بلبلا رھا تھا. میٹی نے اسے کہا میرے پیارے ڈاکٹر زمانہ قدیم سے انسان نے یہ یقین کر لیا کہ ھزاروں میل دور بات کرنا ممکن ھے اور اب موجودہ دور میں اگر آپ چاھیں تو ایک منٹ میں پیرس یا وائنا کے ڈاکٹروں سے بات کر سکتے ھیں کیونکہ بجلی کے سامنے کوئی چیز اب ناممکن نہیں رھی.
(ذاتی تجربات۔ دوسرا ایڈیشن ۔ 1996)
ڈاکٹر عطا محمد کھوکھر ۔ صفحہ نمبر: 71)
برقی سیال اثرات کے لحاظ سے بجلی کی مانند ھیں. ان میں بجلی جیسی لپک اور قوت ھے. جیسے بجلی کو بٹن دبانے سے مجوزہ مقامات تک اسکی رو کو بہایا جا سکتا ھے اسی طرح یہ الیکٹرو ھومیو کے برقی سیال ھیں جو ماؤف مقامات پر خارجی طور پر لگانے سے برق رفتاری سے اثر پذیر ھوتے ھیں اور درد و جلن دور ھو کر پرسکون کیفیت پیدا ھو جاتی ھے. ان بجلیوں میں مثبت و منفی اثرات (لہریں) پائے جاتے ھیں ایک میں تیزی اور دوسرے میں قدرے کمی ھوتی ھے یعنی عمل اور رد عمل کی صورتیں پیدا ھوتی رھتی ھیں بعض ان لہروں کو ٹھنڈی اور گرم سے تعبیر کرتے ھیں.
مُثبت :- (+)
حسی اور حرکتی اعصاب میں تیزی پیدا کرنے والی بجلی کو مثبت کہا جاتا ھے یعنی بجلی ان اعصاب کے افعال کو تیز کر دیتی ھے جس سے حِس و حرکت بڑھ جاتی ھے حتیٰ کہ جلن درد اور سوزش کی بڑھی ھوئی صورت پیدا ھو جاتی ھے.
منفی :- (-)
حسی اور حرکتی اعصاب میں کمی لانے والی بجلیوں کو منفی کہا جاتا ھے یعنی کہ یہ رد عمل کی صورت پیدا کرتی ھیں مندرجہ بالا اثرات کو کنٹرول کرتی ھیں تاکہ ان کے بڑھے ھوئے اثرات کوئی نقصان نہ پیدا کر دیں اس لحاظ سے منفی اثرات کی قدر و قیمت کچھ کم نہیں ھوتی.
👈 سرخ و زرد بجلیاں حرکتی اعصاب کے افعال پر اثر انداز ھوتی ھیں
👈 سرخ بجلی حرکتی اعصاب کے افعال کو تیز کر کے مثبت بن جاتی ھے
👈 جبکہ زرد بجلی سرخ بجلی کی تیزی کو کنٹرول میں لا کر منفی اثرات کی حامل بن جاتی ھے.
👈 ایسے ھی حسی اعصاب میں تیزی پیدا کرنے والی نیلی بجلی ھے اسلئے مثبت بجلی کہلاتی ھے اور حسّی اعصاب کی تیزی کو کم کرنیوالی سبز بجلی ھے جسے منفی کہا جاتا ھے.
👈 ایکوا پرلاپل جِلدی امراض کے لئے ھے اور ھر مزاج کے موافق ھے.
👈 سفید بجلی معتدل المزاج ھے لہذا اسے لگانے سے فائدہ ھی ھوتا ھے اور غلط استعمال سے نقصان کا کوئی احتمال نہیں.
اطراف جسم بجلیاں:
سر سے پاوں تک جسم کی تقسیم دو برابر حصوں میں ھوتی ھے ایک دایاں حصہ اور ایک بایاں حصہ.
سرخ بجلی دائیں طرف کے اعضاء پر اثر انداز ھوتی ھے تو زرد بجلی بائیں طرف کے لئے مستعمل ھے یعنی دائیں جانب سرخ بجلی کی کمی ھو جاتی ھے جس سے درد وغیرہ پیدا ھو جاتے ھیں.
اسی طرح سے بائیں جانب زرد بجلی کی کمی ھوتی ھے جس سے جلن اور درد کی صورتیں پیدا ھو جاتی ھیں حرکت کے لحاظ سے جسم کی یہ تقسیم موزوں ھے لیکن اعصاب کی حسی صورت تمام جسم میں پائی جاتی ھے اس لحاظ سے دائیں بائیں کی تشخیص نیلی و سبز بجلی میں نہیں ھو سکتی۔
حرکتی اعصاب:-
یہ اعصاب جسمانی حرکات کو کنٹرول کرتے ھیں ھر قسم کی حرکات کا پیدا کرنا ان کا کام ھے عضلات سے یہ کام لیتے ھیں جس سے حرکت پیدا ھوتی ھے.
حسی اعصاب:-
حرکتی اعصاب کے برعکس یہ جسم میں حس کی کیفیت پیدا کرتے ھیں. احساس کی اھمیت بھی کم نہیں ھے.
بجلیاں اور مزاج :-
سرخ اور زرد بجلیاں بلغمی، نیلی اور سبز بجلیاں دموی مزاج کے مریضوں کے لئے زیادہ مستعمل ھیں۔ سفید بجلی ھر دو مزاجوں کے مریضوں کے لئے یکساں طور پر مفید ھے.
ایکواپرلاپل جلدی امراض کے لئے مخصوص ھے اور خارجی طور پر زیادہ مفید ھے اور موجدِ طب کے مطابق یہ بجلی صرف خارجی استعمال کے لئے ھی ھے.
طب الیکٹرو ھومیوپیتھی کی بجلیوں کے استعمال کے سلسلے میں انسانی قطبیت کو سمجھنے پر کافی زور دیا گیا ھے انسانی قطبیت کے یہی معنی ھیں کہ انسانی جسم کا کون سا حصہ مثبت ھے اور کون سا حصہ منفی۔ یہ بات نہایت ضروری ھے کہ مثبت مقام پر منفی بجلی اور منفی مقام پر مثبت بجلی لگائی جاتی ھے.
بعض اوقات ان ھر دو بجلیوں سرخ و زرد یا نیلی و سبز کو ایک ھی نمبر پر بار بار لگانا مفید ثابت ھوتا ھے اور بہترین نتائج حاصل ھوتے ھیں ۔ بجلوں کو باھم ملا کر استعمال نہیں کرنا چاھیئے البتہ باری باری استعمال کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں ھے۔
( جاری ھے )

No comments:

Post a Comment