Friday, November 22, 2019

الیکٹرو ھومیوپیتھی کیا ھے؟



الیکٹرو ھومیوپیتھی کیا ھے؟
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
گزشتہ سے پیوستہ :-
آپ سبکی حوصلہ افزائی، محبت اور عزت افزائی کا تہہ دل سے مشکور ھوں.
عنوان : ادویات کا تعارف.
-: سکروفلوسز گروپ :-
🌿 سکروفلوسو (6) S6:-
گردوں میں پتھری کو خارج کرنے والی بیش قیمت دوا ھے، سکروفلوسو 2 مثانہ اور سکروفلوسو 6 گردوں کے لیے مخصوص ھے.
سکروفلوسو 6 گردوں میں سے ریتلے ذرات یا پتھریوں کا اخراج کرتی ھے، جبکہ سکروفلوسو 2 مثانہ میں پتھریوں کو خارج کرنے میں زیادہ مؤثر ھے، بہرحال یہ ادویہ مل کر گردے مثانے پر اپنا مخصوص اثر مرتب کرتی ھیں، کیلشیم کے تلچھٹ اور غلاظتوں کو خارج کرتی ھے، جوڑوں کے درد و سوزش، جوڑوں میں یورک ایسڈ کا اجتماع، شریانوں میں سختی، معدہ کی تیزابیت، بدھضمی، بھوک و پیاس یا جلودھر، دل و شریان کی سختی. (Sclerosis of Heartartries) میں فائدہ مند ھے.
مثانہ و گردہ کے تمام عوارض، بدھضمی (ترش و ٹھنڈی اشیاء کے باعث) جسم کا دن بدن سوکھتے جانا، مالیخولیا، پٹھوں کی کمزوری، کسی عضو کا سوکھ یا سکڑ جانا.
مدر گلوبلز خشک:-
گردوں کے امراض اور پتھری خارج کرنے کے لئے ایک سے پانچ گولیاں ھر کھانے کے بعد دی جائیں، شوگر میں ھر کھانے کے بعد پانچ گولیاں، پیشاب میں رکاوٹ یا درد ۔ دو گولیاں ھر تین گھنٹے بعد، پیشاب میں رکاوٹ ۔ ایک گولی ھر گھنٹے بعد.
غسل:-
مثانے کی سوزش اور پیشاب کے درد و تکلیف سے آنے کی صورت میں روزانہ غسل کرانا مفید ھے.
🌿 سکروفلوسو (7) S7:-
دائرہ عمل:-
لمفادی ساختہ غدود، غدودوں کے عوارض، معدہ، امعاء، میوکس ممبرین کے امراض میں مفید ھے.
دموی و بلغمی امراض کے لیئے یکساں مفید ھے، سکروفلوسو 1 اور انجائیوٹیکو کا مشترکہ اثر رکھتی ھے، سوزش امراض کو دور کرتی ھے، جسمانی دردیں، زخم، جوڑوں کی دردیں، گھنٹھیا وغیرہ.
درجہ اول ڈائیلوشن:-
معدہ کی تیزابیت، جوڑوں کا درد، سوزش، ترش ڈکار، ورم مثانہ.
درجہ دوم ڈائیلوشن:-
پیشاب میں البیومن کا اخراج، ورم مثانہ، پیشاب کی بندش، پیشاب میں جراثیم، فاسفیٹ مادے کا اخراج، گھنٹھیا.
درجہ سوم ڈائیلوشن:-
گردہ مثانہ کے امراض، ذیابیطس.
بلند طاقت دوا:-
شوگر ، گردے کے پیچیدہ امراض اور پیشاب میں مختلف مادوں کا اخراج.
🌿 سکروفلوسو (8) S8:-
دائرہ عمل:-
لمفادی نظام و متعلقہ اعضاء، غدود، میوکس ممبرین، معدہ اور امعاء -
یہ سکروفلوسو 1 اور انجائیوٹیکو نمبر 3 کا مرکب ھے - دوران خون کو درست کرنے میں شاندار ھے، یہ ایسے لمفاوی ساخت میں موثر ھے جسکا رحجان دموی ھو.
🌿 سکروفلوسو (9) S9:-
دائرہ عمل:-
لمفادی نظام و اعضاء، غدود، عشائے مخاطی، امعاء، جگر، جلد، پتہ و تلی، حرام مغز۔
یہ سکروفلوسو نمبر 5 اور فیبریفیوگو 1 کا مرکب ھے، صفراوی مزاج مریضوں کی قبض و بخار کی زیادتی کو کم کرتی ھے. جگر کے فعل میں تحریک پیدا کرتی ھے، بخاروں کے درجہ حرارت کو کم کرتی ھے.
( جاری ھے )
💡💡💡مہربانی سے اسے شئیر فرما کر میرے ساتھ علم کی روشنی بانٹنے میں شریک ھوں تاکہ زیادہ سے زیادہ اور لوگ بھی مستفید ھوں.
🌿🍑شکریہ🍑🌿
سابقہ تمام اقساط میرے گروپ ( امراض کا شافی علاج ) پر موجود ھیں جنہوں نے پہلی قسطوں کا مطالعہ نہیں فرمایا وہ وھاں سے دیکھ لیں. شکریہ.

No comments:

Post a Comment