Saturday, November 9, 2019

*** Reproductive System *** *** نظام تولید



*** Reproductive System ***
*** نظام تولید ***
 *قسط نمبر5
(مردانہ نظام تولید)
اس قسط میں ہم منوی خلیوں Sperm Cells کی پیدائش کے عمل کو ڈسکس کریں گے.
** Spermatogenesis **
** منوی خلیوں کی پیدائش **
خصیوں میں موجود منوی نالیوں Seminiferous Tubules کی دیواروں میں کچھ خاص قسم کے خلیات پائے جاتے ہیں. جن کو سپرمیٹو گونیا ، جَرم سیل یا مدر سیلز
Germ Cells, Spermato gonnia or Mother Cells بھی کہا جاتا ہے.
ان خلیات میں تقسیم درد تقسیم کے عمل سے گزر کر اپنی تعداد میں اضافہ کرنے کی صلاحیت پائی جاتی ہے. ان مدر سیلز یا سپرمیٹو گونیم سے نہ صرف کہ اپنے جیسے نئے سپرمیٹو گونیم خلیات بنتے ہیں بلکہ ان میں سے کچھ خلیات نمو پاتے ہیں اور ان نمو پانے والے خلیات سے سپرم سیلز کی تیاری کا سلسلہ شروع ہوتا ہے.
اس موضوع پر مزید بات کرنے سے پہلے ہم خلوی تقسیم کو مختصر سا ڈسکس کریں گے. خلوی تقسیم دو طرح کی ہوتی ہے
1.. مائی ٹوسس Mitosis
2.. می اوسس Meiosis
* Mitosis * مائی ٹوسس
مائی ٹوسس خلوی تقسیم کا ایسا عمل ہے جس میں ایک خلیہ آگے اپنے جیسے دو خلیات میں تقسیم ہو جاتا ہے.
جو خلیہ تقسیم ہوتا ہے اس کو مَدر سیلMother Cell یعنی کہ ماں کی حیثیت رکھنے والا خلیہ کہتے ہیں.
اور اس تقسیم کے نتیجہ میں جو دو عدد نئے خلیات بنتے ہیں اُن کو ڈاٹر سیل Daughter Cell یعنی کہ اولاد یا بیٹی کی حیثیت رکھنے والے خلیات کہا جاتا ہے.
ان دونوں ماں خلیہ اور بیٹی والا خلیہ دونوں اقسام میں کروموسوم کی تعداد ایک جیسی ہی ہوتی ہے. یعنی جتنے کروموسوم ماں میں ہوں گے اُتنے ہی کروموسوم اولاد والے خلیہ میں پائے جاتے ہیں.
* Meiosis * می اوسس
می اوسس بھی خلیاتی تقسیم کا عمل ہے.
می اوسس کے معنی ہیں چھوٹا کرنا. می اوسس کے عمل میں کروموسوم کی تعداد کم ہو جاتی ہے
اس عمل میں ایک ڈپلائیڈ سیل (Mother Cell)، چار عدد ہیپلائیڈ سیل (Daughter Cell) میں تقسیم ہو جاتا ہے.
ڈپلائیڈ سے مراد ایسے خلیات ہیں جن میں کروموسومز جوڑوں کی شکل میں یوتے ہیں. اور ہیپلائیڈ سے مراد ایسے خلیات ہوتے ہیں جن میں کروموسومز کی مقدار آدھی ہوتی ہے. یعنی کروموسومز کے جوڑے نہیں ہوتے.
یہ سا را عمل دو مراحل میں طے پاتا ہے. می اوسس 1، می اوسس 2
اب ہم اپنے موضوع کی طرف واپس آتے ہیں.
ہم نے پڑھا تھا کہ منوی خلیوں کی دیواروں میں تقسیم در تقسیم کے عمل سے گزر کر اپنے جیسے نئے خلیات بنانے کی صلاحیت ہوتی ہے. اس تقسیم کے عمل میں کچھ خلیات نمو پا کر سپرم سیل میں تبدیل ہوتے ہیں. آئیے اس عمل کو مرحلہ وار تفصیل سے دیکھتے ہیں.
سپرمیٹو گونیا Spermato gonnia یا مدر سیلز میں تقسیم در تقسیم ہو کر اپنی تعداد میں اضافہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں. سپرمیٹو گونیا پہلے مائی ٹوسس کے عمل سے اپنی تعداد میں اضافہ کرتے ہیں اور اپنے جیسے ہی نئے خلیات بناتے رہتے ہیں یہ عمل چلتا رہتا ہے. ان میں سے کچھ خلیات افزائش پا کر مختلف شکل اختیار کر لیتے ہیں.
اب یہ تبدیل شدہ خلیات پہلی اور آخری دفعہ مائی ٹوسس کے عمل سے گزریں گے اور اپنی تعداد میں اضافہ کریں گے. اس مائی ٹوسس کے عمل سے گزرنے کے بعد جو نئے خلیات بنیں گے ان کو پرائمری سپرمیٹو سائٹس Primary Spermatocyte (ابتدائ منوی خلیے کا ابتدائی مرحلہ) کہیں گے. اس سٹیج پر ان خلیات میں سائز میں قابل ذکر انداز میں بڑھوتری ہوتی ہے .
اب یہ پرائمری سپرمیٹو سائٹس می اوسس کے عمل سے گزریں گے. می اوسس کا عمل دو مراحل میں طے پائے گا. می اوسس 1 اور می اوسس 2.
پہلے می اوسس 1 کا عمل ہو گا. اس کے نتیجہ میں ایک خلیہ سے دو خلیات بنیں گے. ان کو سیکنڈری سپر میٹو سائٹس Secondary Spermatocyte (ابتدائی منوی خلیہ کا ثانوی مرحلہ). اب یہ ثانوی خلیہ می اوسس 2 کے عمل سے گزرے گا. اس کے نتیجہ میں افزائش پا کر بننے والے خلیہ کو سپرماٹڈ Spermatid کہیں گے. اب یہ سپرماٹڈ پختہ ہو کر منوی خلیہ یا سپرم سیل Sperm Cell کی صورت اختیار کر لیں گے.
یہ سارا عمل تین مراحل میں ہوتا ہے.
1.. پہلی سٹیج تعداد میں اضافہ. پہلے صرف مائی ٹوسس کا عمل ہو رھا ہے اور تعداد میں اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے.
2.. دوسری سٹیج گروتھ سٹیج ہے. پرائمری سپرمیٹو سائٹس کی سٹیج پر خلیہ اپنی ہیّت اور جسامت میں اضافہ کرتا ہے. یہ سٹیج گروتھ سٹیج ہے.
3..بعد ازاں تیسرا مرحلہ پختگی Maturation کا ہوتا ہے. اس پراسس میں سپرماٹڈ Spermatid سے میچور سپرم سیل بن جاتا ہے.
یاد رکھیں کہ پہلی سٹیج پر جبکہ ابھی صرف مائی ٹوسس کا عمل چل رھا اس وقت سپر میٹوگونیا میں کروموسوم کی تعداد 46 ہوتی ہے. بعد ازاں جب یہ خلیات مختلف مراحل میں می اوسس سے گزر کر آتے ہیں تو ان میں کروموسوم کی تعداد آدھی یعنی کہ 23 رہ جاتی ہے. یعنی کہ منوی خلیہ سپرم میں کروموسوم کی تعداد 23 ہوتی ہے. (اس پوائنٹ کو دوران حمل جنس کے موضوع پر تفصیلی بحث کریں گے )
سپرم بننے کا کُل پراسس یعنی کہ سپرمیٹو گونیم کی تقسیم سے لے کر سپرم سیل بننے کے پورے عمل کو سپرمیٹو جینسس Spermatogenesis (منوی خلیوں کی پیدائش کا عمل) کہتے ہیں.
سپرماٹڈ Spermatid کا سپرم سیل میں تبدیل ہونے کا عمل Spermiogenesis (سپرمی او جینسس) کہلاتا ہے. یاد رکھیں کہ سپرماٹڈ بننے کی سٹیج تک سپرم سیل گول شکل میں ہوتے ہیں.
اگلی قسط میں سپرم بننے کے پراسس کے دوران ھارمون کا کردار، منوی نالیوں میں موجود دوسرے خلیات کے افعال اور سپرم سیل بننے کے دوران بدن کی قوت مدافعت کیسے کام کرتی ہے وغیرہ وغیرہ، ان سارے عوامل کو زیر بحث لائیں گے. (ان شاءاللہ)
طالب دعا
حکیم عطاءالرحمن

No comments:

Post a Comment