Friday, November 22, 2019

لیکٹرو ھومیوپیتھی کیا ھے؟



الیکٹرو ھومیوپیتھی کیا ھے؟
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
گزشتہ سے پیوستہ :
آپ سب کی حوصلہ افزائی کا انتہائی مشکور ھوں.
کون سا ٹیکہ کس کا تریاق Antidote ھے؟
=:- اس کے لئے بجلیوں کا اصول ذھن میں رکھیں، کہ منفی کے لئے مثبت اور مثبت کے لئے منفی ۔ ان میں وہ ٹیکے جن میں سرخ بجلی RE کا استعمال کیا گیا ھے ان کے استعمال میں احتیاط کی ضرورت ھوتی ھے، بہترین طریقہ یہ ھی ھے کہ جس ٹیکہ کا antidote آپکے پاس تیار یا دستیاب نہ ھو وہ استعمال نہ کریں، میرے پاس antidote کی معلومات ھیں اگر کوئی الیکٹرو فزیشن چاھے تو اسے share کر دوں گا.
یہ انجیکشنز کی آخری قسط ھے، اسکے بعد ان شاء اللہ عزوجل اس کی ادویات شروع کرتا ھوں جسکا آپ لوگوں کو بے تابی سے انتظار ھے.
عنوان : ادویات کا تعارف.
انجیکشن نمبر: 33 (-)
مرض کی مثبت حالتیں، عام بخارات، بلند ترین بخارات، موسمی و جراثیمی بخار، عصبی تکالیف، جگر ۔ تلی ۔ معدہ ۔ سرطان کا بڑھنا ۔ رطوبات معدہ و انتڑیوں اور انکی تیزابیت.
انجیکشن نمبر: 34 (-)
جسم کے کسی بھی حصے کی تپ دق، پھیپھڑوں کے امراض بلغمی جھیلیوں میں سے پرانے و گندے مواد ۔ بدبودار بلغم کو خارج کرتا ھے. چھاتی میں درد، نمونیہ و بخار کا درد، پسلی کا درد، پھیپھڑوں میں ھوا کا بھر جانا و اجتماع خون. بدبودار سانس، پھیپھڑوں میں گڑھا پڑ جانا. تپ دق کی اعلی ترین دوا ھے.
انجیکشن نمبر: 35 (-)
غدودی نظام پر اثر انداز ھے، پرانی غدودوں کی سوزش، پرانا لیکوریا، عروق جاذبہ کی سوزش، ٹانسلز، جگر و تلی کے عوارضات، ناسور، شیائیکا، دمہ، قلبی دمہ، پھیپھڑوں کا دمہ، الرجی، مریض کا رنگ سفیدی مائل سیاہ یا زرد ھونا، نقرس جوڑوں کا اکڑاو، بواسیر، گلہڑ، رسولی، عام جسمانی کمزوری.
انجیکشن نمبر: 36 (-)
مثبت عوارض، کینسر کی طرح کے موذی امراض، نرم اور لچک دار رسولیاں، سرطان، فالج، رعشہ، جسمانی اکڑاو، دماغی پردوں کی نرمی، سرطانی گنگرین، تشنج، پاگل پن، مرگی، عصبی اکتاھٹ، معدے کا زخم، پرانے جلدی امراض، بہرہ پن، رحم کے امراض و موتیا.
انجیکشن نمبر: 37 (+)
منفی امراض و علامات، زیر جلد دبے دانے، آتش مزاجی، صفراوی مزاج مریضوں کی قبض، پیچش، اسہال، جگر و تلی کے بڑھ جانے سے بخار، جاڑے کا بخار، بُخاری شدت، امراض جلد، خشک خارش، پھوڑے پھنسیاں، ایگزیما، فیل پا، زھریلے کیڑوں کے ڈنگ کے اثرات، لمفادی نظام کی اصلاح، خناق، ھیضہ، اسکے وسیع فوائد ھیں۔
انجیکشن نمبر: 38 (+)
منفی امراض و علامات، بدھضمی ترش ڈکار، زخم معدہ و تیزابیت، سبز رنگ کے اسہال، قبض، صفراوی پتھریاں خارج کرتا ھے، یرقان و اسکے ذیلی اثرات، رحم کا سرطان، گنجاپن، کوڑھ، تلی، گردہ، مثانہ میں پتھریاں، بے ھوش کو فوراََ ھوش میں لاتا ھے، ریڑھ کی ھڈی کا دق، اپنڈے سائی ٹس، خسرہ، عصبی دردیں، گھنٹیا.
انجیکشن نمبر: 39 (+)
منفی امراض و علامات میں مثبت استعمال ۔ عورتوں کے ماھواری سرکل پر اثر انداز ھو کر اسکو باقاعدہ کرتا ھے، شریانی نظام خون پر اثر انداز ھے دوران خون میں تیزی کر بند ماھواری جاری کرتا ھے، ماھواری کے عوارضات کو ختم کرتا ھے، رحم کی سوزش و ورم، نسسانی غدودی نظام حصیتہ الرحم، پستان اور دیگر نظام غدود میں بہت قوی اثرات، عورتوں کا موٹاپا بوجہ ایام کی بندش وغیرہ کی حالتوں میں زبردست دوا ھے.
انجیکشن نمبر: 40 (+)
منفی عوارضات، میوکس ممبرین، ٹانسلز کا بڑھ جانا، کنٹھ مالا، گلا، نرخرہ، خناق، حلق کی سوزش، پیپ دار امراض، ایسے بخارات جو حلقوم، خناق سے ذیلی طور پر پیدا ھو جائیں. اعصاب اور جگر، تلی اور غدود پر اثر انداز ھو کر جراثیم کو ختم کرتا ھے، خونی جریان، پرانی خونی پیچش کو فوری کنٹرول کرتا ھے، حلقوم کی اعلی ترین شِفائی اثرات کی حامل دوا ھے.
انجیکشن نمبر: 41 (+)
اسکو لرڈ 2 بھی کہتے ھیں، منفی عوارضات میں مستعمل ھے، معدہ، آنتوں، لبلبہ، ناف پر خاص طور پر اثر انداز ھے، ھاضمہ کو درست اور پیٹ کے تمام عوارضات کو ختم کر کے معدہ کے افعال و حرکات کو معتدل کرتا ھے۔ دوران خون کو تیز کر کے مختلف اعضاء میں رکے ھوئے گندے مادے خارج کر کے صحت کو بحال کرتا ھے، زخم معدہ اور معدے میں ھر قسم کا پھوڑا، ناف ٹلنا، ھرنیا کے ابتدائی مراحل، سوزش معدہ، قبض مذمن، متلی، لو لگنا، ھسٹریا، موٹاپا، دمہ اور کئی امراض میں مستعمل ھے.
انجیکشن نمبر: 42 (+)
پھیپھڑوں اور انکی باریک نالیاں، جگر و تلی کے بخارات میں مفید ھے، سوزش جگر اور تلی بڑھ جانے کی اعلی دوا ھے، پھیپھڑوں سے گندے مواد کا اخراج کر کے سینہ صاف کرتا ھے، پرانی ٹی بی کے گڑھے، سینہ کا درد، نمونیہ، سبز اور سخت بلغم کا اخراج کرتا ھے، خونی کھانسی، جگر سے گندے اور فاسد مادوں کا اخراج، ٹی بی کا بخار، آنتوں کے امراض.
انجیکشن نمبر: 43 (+)
مردانہ و زنانہ نظام تولید، وریدوں کے زخم مندمل کر کے وریدوں کے نظام کو بہتر بناتا ھے، موروثی امراض، سخت و نرم رسولیاں و گومڑ، آتشک، فیل پاء، بواسیر بادی خون کو ختم کرتا ھے، بھگندر، ناسور، جلد ہر بد نما داغ، خون کی حدت، مسوڑوں کا ورم خون آنا، سرخ بادہ، خشک خارش، خون میں فاسد مادوں کو ختم کر کے صالح خون پیدا کرتا ھے، عورتوں کو چکر آنا ماھواری کا دب جانا، رحم میں رسولی و گھومڑ، بچہ دانی کی سوزش، زخم رحم، جریان خون، احتلام فوطوں کا پھولنا، جگر کا بڑھنا، بلڈ پریشر، تشنج و سرسام، کثرت حیض کو نارمل کرتا ھے، آتشکی و سوازکی مادے کو ختم کرتا ھے، آنکھوں کے امراض.
انجیکشن نمبر: 44 (+)
نظام بول آلات تناسل، پیٹ کے کرم، وریدی نظام خون میں دوران خون کو تیز کر کے وریدوں سے فاسد اور گندے مادے خارج کر کے وریدی نظام کو درست کرتا ھے، وریدوں میں خون کی ھر طرح کی رکاوٹ کو دور کرتا ھے، زھریلے اثرات کو خارج کرتا ھے، پارے کے زھریلے اثرات کو ختم کر کے پارے کو باھر نکالتا ھے، پیشاب کی نالی، مثانہ ۔ حشفہ کی جلد کے امراض پر قوی گرفت ھے اسکی، بواسیری، سوازکی و آتشی مادے کو جڑ سے ختم کرتا ھے، تشنجی امراض بوجہ پیٹ کے کیڑے، تشنجی اور مرگی کے دورے، خنازیری زخم، کنٹھ مالا، غدودی زخم پیپ دار، لیس دار پھوڑے پھنسیاں، خون میں سرخ خلیات کی پیداوار کو بڑھا کر صالح خون پیدا کرتا ھے، قبض، کالی کھانسی، ھیضہ کو دور کرتا ھے، پیٹ کے موروثی امراض، کثرت خیض، کثرت حیض کو نارمل کرتا ھے، فیل پاء، زھر باد، وریدوں کا پھولنا، تلی، جگر کے عوارضات، بھگندر ۔ ادھرنگ میں بہترین نتائج دیتا ھے اعلی درجے کا مصفی خون ھے.
انجیکشن نمبر: 45 (+)
مردانہ و زنانہ اعضائے تناسل کے عوارضات، دوران خون کو بہتر بنا کر رکے ھوئے گندے مواد کو خارج کر کے دوران خون کو اعتدال پر لاتا ھے، سوازک، آتشک کے مہلک امراض اور ان کے ذیلی اثرات کو جڑ سے ختم کرتا ھے، موروثی بیماریاں جذام، کوڑھ جیسے پرانے امراض میں مؤثر ترین ھے.
انجیکشن نمبر: 46 (+)
پیٹ کے غدود اور معدہ پر انتہائی موثر ھے، لمفادی غدود، معدہ، چھوٹی و بڑی آنت، تلی، جگر پر اثر انداز ھو کر ھاضمہ کو درست کرتا ھے، خون میں سرخ خلیات کو کثیر تعداد میں پیدا کر کے خون صالح بناتا ھے، اسکے مرکبی عناصر مل کر پورے جسم پر اثر انداز ھو کر صحت کو درست اور جسم کو فعال بناتے ھیں، خون کی خرابی کو دور کرتا ھے، سرخ و سفید خلیات پیدا کرتا ھے، جسم کی قوت مدافعت کو بڑھاتا ھے ھومیو نظریہ کے مطابق اگر اسے وائٹل فورس کا نام دیا جائے تو غلط نہ ھو گا، ایک جرنل ٹانک کے طور پر کام کرتا ھے.
انجیکشن نمبر: 47 (+)
گرودں، مثانہ اور آلات بول و براز پر بہت وسیع اثرات کا حامل ھے، مثانہ کی سوزش و پرانے امراض، سلسل بول صفراوی پتھریاں خارج کرتا ھے، شوگر کو کنٹرول کر کے پیشاب کا بار بار آنا یا زیادہ مقدار میں آنے کی شکایت کو دور کرتا ھے، مثانہ و گردوں کو طاقت دے کر پیشاب میں زھریلے مادے کو خارج کر کے چربی آنے کو کنٹرول کرتا ھے، مثانے کا درد یا پیشاب کرتے وقت کا درد، فوطوں کے امراض و سوجن، لٹک جانا، کسی ایک کا اوپر آنا، فوطوں کے زخم میں بہترین ھے، جوڑوں کا درد دور کرتا ھے، بذریعہ پیشاب یورک ایسڈ کے اخراج کو کنٹرول کرتا ھے، نقرس، ریاحی دردیں، جوڑوں کے ھر طرح کے دردوں کو فوری سکون دیتا ھے، دردہ گردہ و مثانہ، ھرنیا، گردوں کا پھوڑا اور پتھریاں، کمر درد، شوگر کے ذیلی اثرات جیسے زخموں کا ٹھیک نہ ھونا، جسمانی خشک و تر خارش، شوگر کے مریض کی جسمانی بدبو، اور شوگر بھی کنٹرول شوگر لاعلاج نہیں ھے شوگر کا مرض اسے بہت جلد قبول کر لیتا ھے، شوگر کا انتہائی اعلی گرینڈ علاج ھے.
انجیکشن نمبر: 48 (+)
دائراہ عمل پورا انسانی جسم ھے وسیع اور قوی الاثر ھے عموماََ ضعیف العمر اور بوڑھوں کے لئے آب حیات ھے، ضعف و کمزوری کا قوی ترین اور بہترین ٹانک ھے، جسم کے جمیع اعضاء اور پنجوں کی تعمیر کر کے پھیپھڑوں کے عوارض، شریانوں اور وریدوں کے امراض، آتشکی، سوازکی، موروثی، کینسر، غدودی امراض، لمفادی نظام، متعدی امراض سے بچاو، جگر، تلی و پیٹ کے ھر طرح کے کیڑوں کو ختم کرتا ھے، جملہ عوارض کو اچھا کر کے مریض کو نئی زندگی بخشتا ھے، آنتوں کے افعال کو درست کرتا ھے، قبض کشا ھے اگر اسے وائٹل فورس کہا جائے تو کچھ غلط نہ ھو گا اس کا دائرہ عمل انتہائی وسیع ھے کم از کم ایک کتاب لکھی جا سکتی ھے، الیکٹرو ھومیو کا لاجواب، لازوال، باکمال اور شاندار ترین علاج ھے.
( جاری ھے )

No comments:

Post a Comment