Saturday, November 9, 2019

*** Reproductive System *** *** نظام تولید *** ** مردانہ نظام تولید ** * قسط نمبر8

*** Reproductive System ***
*** نظام تولید ***
** مردانہ نظام تولید **
* قسط نمبر 8 *
*** Semem Analysis ***
*** مادہ منویہ کا تجزیہ ***
آج کی قسط میں ہم مادہ منویہ کی تجزیاتی رپورٹ Semen Analysis کو ڈسکس کریں گے.
بے اولادی کے کیسز میں سب سے پہلا مرحلہ مرد کے مادہ منویہ کا معائنہ ہوتا ہے. اس سے پہلے کہ ہم مادہ منویہ کی تجزیہ Semen Analysis کو ڈسکس کریں پہلے ہمارے لئے جاننا ضروری ہے کہ مادہ منویہ کن کن اجزاء پر مشتمل ہوتا ہے.
** مادہ منویہ **
مادہ منویہ ایک سیال مادہ ہے جو کہ جنسی ملاپ کے نتیجہ میں مرد کے عضو تناسل سے خارج ہوتا ہے. یہ منوی سیال دس فیصد کِرم منی (Sperm Cells) اور نوّے فیصد منوی سیال پر مشتمل ہوتا ہے. یہ نوّے فیصد سیال، منوی کیسوں Seminal Vesicles ، غدہ مذی Priatate Gland اور نہایت ہی قلیل مقدار میں مجری بول Bulbo Urethral Gland کی رطوبات پر مشتمل ہوتا ہے. اس منوی سیال میں ساٹھ فیصد حصہ منوی کیسوں کی رطوبات اور تیس فیصد حصہ غدّہ مذی کا ہوتا ہے.
** غدہ مذی Prostate Gland **
یہ غدود مثانے کے نیچے اور معائے مستقیم Rectum سے آگے کی طرف ہوتا ہے. قاذف نالیاں Ejaculatory Duct اور مجری بول Urethra دونوں ساختیں اس کے اندر سے گزرتی ہیں. اسی غدود کے سائز میں بڑھنے کی وجہ سے مجری بول Urethra پر دباؤ پڑتا ہے اور پیشاب کرنے میں دشواری پیش آتی ہے.
پراسٹیٹ گلینڈ کی سے خارج ہونے والی رطوبت پتلی اور دودھیا رنگ اور اساسی خصوصیات کی حامل ہوتی ہے.
پراسٹیٹ گلینڈ کیا رطوبات میں زیادہ حصہ کولیسٹرول، فاسفولپڈ اور سٹرک ایسڈ پر مشتمل ہوتا ہے. اس کی عطوبت مندرجہ ذیل اجزاء پر مشتمل ہوتی ہے.
1.. Acid Phosphatase
2.. Cholesterol
3.. Fibrinolysin
4.. Glucose
5.. Lactate Dehydrogenase
6.. Phospholioids
7.. Plasminogen Activator
8.. Seminin
9.. Spermine
10.. Bicarbonate
11..Citrate
12.. Sodium
13.. Calcium
14.. Zinc
** منوی کیس Seminal Vesicle **
دو عدد غدود ہوتے ہیں جو کہ مثانے کی پشت پر اور امعائے مستقیم (Rectum) کے آگے کی جانب ہوتے ہیں. ان سے آنے والی مرکزی نالی، قنات ناقلہ Ductus Deferens میں شامل ہو کر قاذف نالی Ejaculatory Duct بناتی ہے.
منوی کیسوں سے خارج ہونے والی رطوبات زردی مائل اور خاصی گاڑھی ہوتی ہے. مادہ منویہ کا بیشتر حصہ اسی پر مشتمل ہوتا ہے. اس میں موجود گلوکوز اور دوسرے غذائی اجزاء، سپرم سیلز کو خوراک اور تازگی پہنچاتے ہیں. اس کی رطوبات مندرجہ ذیل اجزاء پر مشتمل ہوتی ہیں.
1.. Ascorbic Acid
2.. Fibrinogen
3.. Flavin
4.. Fructose
5.. Inositol
6.. Peosinogen
7.. Phosphorylcholine
8.. Prostaglandin (PG2)
9.. Citrate
10.. Citric Acid
** مادہ منویہ کا طبی معائنہ **
** Physical Examination of Semen **
1.. * مقدار Volume *
2 سے 5 ملی لٹر تک نارمل ہوتی ہے
2.. * رنگ Color *
دودھیا سے لے کر ہلکا سا سلیٹی یا کریمی رنگت
3.. * وزن مخصوص Specific Gravity *
1.028 سے 1.035 تک
4.. * مائع حالت میں آنا Liquefaction Time *
مادہ منویہ ایک گاڑھ سیال ہوتا ہے. جسم سے باہر نکل کر کچھ دیر بعد یہ مائع حالت میں تبدیل ہو جاتا ہے. یہ وقت عام طور پر تقریباً پندرہ منٹ سے تیس منٹ تک کا ہوتا ہے. گاڑھا پن ایک سے دو گھنٹے تک بھی رہ سکتا ہے. دو گھنٹے کے بعد بھی اگر قوام گاڑھا رہے تو یہ بیماری کی علامت ہے.
اس کو مادہ منویہ کا قوام چیک کرنا بھی کہا جاتا ہے.
** مادہ منویہ کا کیمیائی معائنہ **
* پی ایچ. PH *
پی ایچ سے مراد Power of" Hydrogen Ions" ہوتا ہے.
پی ایچ ایک بین الاقوامی پیمانہ ہے جس سے کسی بھی چیز کی تیزابیت یا اساسیت کا پتہ چلتا ہے. مادہ منویہ کی پی ایچ اساسی ہوتی ہے. 7.2 سے 8 کے لگ بھگ ہوتی ہے.
* فرکٹوز Fructose *
فرکٹوز ، گلوکوز کی ہی ایک قسم ہے اور یہ مادہ منویہ میں موجود ہوتی ہے. سپرم سیل فرکٹوز کو توانائی حاصل کرنے کے لئے استعمال کرتے ہیں. لیبارٹری میں کیمیائی تجزیہ کرنے پر اس کی موجودگی یا غیر موجودگی کا پتہ چل جاتا ہے. اس کی عدم موجودگی کی وجہ خصیتین کی نالیوں کی بندش یا پیدائشی طور پر نہ بننا ہوتا ہے.
** Microscopic Examination **
** خوردبینی معائنہ **
1.. * کِرم منی کی گنتی Sperm Count *
خورد بینی معائنہ میں سب سے پہلے مادہ منویہ میں کِرم منی (Sperm Cells) کی تعداد جانچی جاتی ہے. اس مقصد کے لئے چند مخصوص کیمیکل کا محلول تیار کیا جاتا ہے. بعد ازاں ایک خاص مقدار میں محلول لیا جاتا ہے اور اس میں متعیّن کردہ مقدار میں مادہ منویہ ڈال کر مکس کیا جاتا ہے اور ایک خاص قسم کے شیشے کے سلائیڈ نما چیمبر کو اس آمیزہ سے بھرا جاتا ہے. بعد ازاں اسکا مائیکرو سکوپ کے ذریعے سپرم سیلز کی تعداد گنی جاتی ہے اور حاصل شدہ نمبر کو پچاس ہزار سے ضرب دی جاتی ہے. جو نمبر حاصل ہوتا ہے وہ سپرم کی تعداد ہوتی ہے.
مثال کے طور پر 250 سپرم سیل گنتی میں آئے.
250 * 50000 = 12500000
ادھر یاد رکھنے کی بات ہے کہ اکثر لیبارٹری والے ایزو سپرمیا (زیرو سپرم سیل) کی رپورٹ میں بعض قانونی پیچیدگیوں سے بچنے کے لئے سپرم کی تعداد پچاس ہزار یا اس سے کم لکھ دیتے ہیں. ایسی رپورٹ کو ایزو سپرمیا میں ہی شمار کیا جائے گا.
کِرم منی کی نارمل تعداد ایک ملی لٹر میں پچاس لاکھ سے ڈیڑھ کروڑ تک ہوتی ہے.
بیس لاکھ سے کم مقدار تشویش ناک ہوتی ہے.
2.. * متحرک پن Motality *
متحرک پن چیک کرنے کے لئے مادہ منویہ کی سلائیڈ بنا کر بذریعہ مائیکروسکوپ معائنہ کیا جاتا ہے.
کِرم منی کا پینسٹھ فیصد سے زیادہ متحرک پن صحت مند تصور کیا جاتا ہے.
رپورٹ میں متحرک پن کے لیئے Active Motile کا صیغہ استعمال کیا جاتا ہے.
رپورٹ میں Sluggish سے مراد ایسے سپرم ہوتے ہیں جن کی حرکت بہت ہی سست ہوتی ہے. دیکھنے پر ایسا لگتا ہے کہ سپرم سیل ایک ہی جگہ پر کھڑے ہیں اور ان کی حرکت تڑپنے جیسی ہوتی ہے. جیسا کہ مچھلی پانی سے باہر تڑپتی ہے بالکل ایسی حرکت.
رپورٹ میں Dead سے مراد ایسے سپرم سیلز ہوتے ہیں جو کہ بالکل حرکت نہ کر رہے ہوں. بالکل بے حس و حرکت نظر آئیں.
* شکل و صورت Morphology *
تجربہ کار پیتھالوجسٹ یا لیبارٹری ٹیکنیشن، بذریعہ مائیکرو سکوپ سپرم سیل کی حرکت دیکھنے کے ساتھ ساتھ اس کی شکل و صورت کا بھی معائنہ کر لیتا ہے. وگرنہ اس مقصد کے لئے علیحدہ سے سلائیڈ بنا کر اس کو رنگ لیا جاتا ہے. بعد ازاں مائیکرو سکوپ کے ذریعے اس کا معائنہ کیا جاتا ہے.
صحت مند مادہ منویہ میں سو فیصد سپرم سیل کی شکل و صورت بالکل درست ہونا ٹھیک تصور کیا جاتا ہے.
بعض اوقات کچھ سپرم سیلز کے سر میں، باڈی میں یا دُم میں مسئلہ ہو سکتا ہے. (اس کا مختصر ذکر آئندہ اقساط میں کیا جائے گا)
احقر نے پچاس فیصد نارمل اور پچاس فیصد ایبنارمل سپرم سیل والوں کے ھاں بھی اولاد ہوتی دیکھی ہے.
انسانی تخلیق کے لئے صرف سپرم اعر ایک بیضہ کی ضرورت ہوتی ہے. ایک وقت میں خارج ہونے والے کروڑوں سپرم میں سے صرف ایک ہی سپرم زنانہ بیضہ Egg کو بار آور Fertilize کرتا ہے. جبکہ باوی سپرم اس عمل کے دوران رتبہ شہادت پا کر اس ایک سپرم کے لئے ایسا ماحول پیدا کر دیتے ہیں تا کل با احسن طریقہ سے اس عمل کی تکمیل ہو سکے.
سپرم سیلز جونہی عورت کے نظام تولید میں داخل ہوتے ہیں تو عورت کا مدافعتی نظام ان کو دشمن تصور کرتا ہے نتیجتاً عورت کا مدافعتی نظام متحرک ہو جاتا ہے اور سپرم سیلز کو مارنا شروع ہو جاتا ہے. اس موقع پر سپرم سیلز کا تعداد میں زیادہ ہونا کام آتا ہے اور کچھ سپرم سیلز بچ نکلتے ہیں ان میں سے ایک خوش نصیب سپرم سیل بار آوری کے کام آتا ہے.
بعض اوقات عورت کا مدافعتی نظام بالکل بھی سپرم سیل کو قبول نہیں کرتا اور ان کے خلاف اینٹی باڈی بناتا ہے جس جو "Anti Sperm Antibody " کہا جاتا ہے. اس صورت حال میں حمل بالکل بھی نہیں ٹھہرتا حالانکہ روٹین ٹیسٹ کروانے پر دونوں میاں بیوی بالکل صحت مند ثابت ہوتے ہیں. جب ایسی صورتحال ہو تو مذکورہ بالا ٹیسٹ کروانا تشخیصی عمل میں بہت مددگار ثابت ہوتا ہے. اس ٹیسٹ کے لیے میاں بیوی دونوں کی موجودگی ضروری ہوتی ہے. ایسے میاں بیوی کا علاج بالکل ممکن ہوتا ہے.
* پیپ کے خلیات Puss Cells *
پس سیل، مردہ سفید خلیات ہوتے ہیں. سفید خلیات بدن انسانی کی مدافعتی فوج ہوتی ہے.
رپورٹ میں صفر سے ایک یا ایک سے دو تک پَس سیل نارمل ہوتے ہیں. اس سے زیادہ تعدا میں پَس سیل آنا کسی بیماری کی وجہ سے ہوتے ہیں.
سپرم سیلز کے نتائج کے حوالے سے جو اصطلاحات استعمال ہوتی ہیں اُن کا ذکر گزشتہ قسط میں کیا جا چکا ہے.
طالب دعا
حکیم عطاءالرحمن

No comments:

Post a Comment