Wednesday, October 23, 2019

حمل کے لئے کتنے سپرمز ہونے چاہئیں؟

حمل کے لئے کتنے سپرمز ہونے چاہئیں؟
ایک عام آدمی کے سیمن (منی) میں، جس کی کل مقدار دو سے پانچ ملی لٹر تک ہوتی ہے، سپرمز کی فی ملی لٹر تعداد پچاس سے ساٹھ ملین یا اس سے بھی زیادہ ہو سکتی ہے۔ تاہم حمل کے لئے سپرمز کی کم سے کم تعداد پندرہ سے بیس ملین فی ملی لٹر ہونی چاہیے۔ اس میں بھی کم از کم پچاس فیصد یا اس سے زیادہ سپرمز ایکٹیو حالت میں ہونے چاہئیں ورنہ حمل ٹہرنے کے امکانات کم ہو جاتے ہیں۔ ان ایکٹیو سپرمز میں بھی شکل و صورت (morphology) کے اعتبار سے کوئی نقص نہیں ہونا چاہیے۔ ویسے ان لاکھوں کرڑوں سپرمز میں سے صرف ایک ہی سپرم اس قابل ہوگا کہ اپنی منزل مقصود تک پہنچ کر ایگ کو بارآور کر سکے۔ اس لمبے اور مشکل سفر کو طے کرنے کے لئے سپرم اپنی "دم" کے ذریعے مسلسل اوپر کی طرف حرکت کرتے رہتے ہیں اور زاد راہ کے طور پر اپنے اندر فرکٹوز (گلوکوز کی ایک قسم) کا مناسب ذخیرہ رکھتے ہیں تاکہ راستے میں ان کو درکار انرجی میسر آسکے۔
کیا مشبت زنی سے سپرم میں کمی آجاتی ہے ؟
یقیناً مشت زنی سے سپرمز کی مقدار میں واضح کمی آتی ہے۔
سپرم جینیاتی طور پر یا کسی بیماری کی وجہ سے کم ہو سکتے ہیں- اس کے علاوہ ایک عام مسئلہ جو سپرم کاونٹ کے کم ہونے کی وجہ بنتا ہے اس پر کوئی بات نہیں کرتا کیونکہ اس سے نوجوانوں میں خوف پھیلانا یا guilty feeling پیدا کرنا ممکن نہیں ہوتا-
وہ مسئلہ یہ ہے کہ صحت مند سپرم کے لیے testes کا درجہِ حرارت جسم سے کم ہونا چاہیے- جسم میں testes کے درجہِ حرارت کو کنٹرول کرنے کا فطری نظام موجود ہے کہ جب جسم کا درجہِ حرارت بڑھنے لگتا ہے جو testes کی تھیلی ڈھیلی پڑ جاتی ہے تاکہ ہوا کی سرکولیشن سے testes کا درجہِ حرارت کم رہے- لیکن جب ہم تنگ انڈرویئر پہنتے ہیں تو خصیے یعنی testes جسم کے ساتھ جڑے رہتے ہیں جس سے testes کا درجہِ حرارت بڑھ جاتا ہے اور سپرم مرنے لگتے ہیں- نوجوانوں میں سپرم کی کمی کے مسائل کی ایک بڑی وجہ تنگ انڈرویر اور جینز پہننا ہے جس سے جسم خصیوں کا درجہِ حرارت کنٹرول نہیں کر پاتا- ڈھیلے انڈرویر اور ڈھیلی پینٹ پہننا بہتر سپرم کاؤنٹ کے لیے ضروری ہے- ہمارے ہاں روائیتی طور پر تہبند، شلوار یا پائجامہ پہنا جاتا ہے جو اس ضمن میں انڈرویئر اور جینز پہننے سے کہیں بہتر ہے-
حکیم ایم لطیف

No comments:

Post a Comment