Friday, November 22, 2019

لیکٹرو ھومیوپیتھی کیا ھے؟



الیکٹرو ھومیوپیتھی کیا ھے؟
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
گزشتہ سے پیوستہ :
آپ سب کی حوصلہ افزائی کا انتہائی مشکور ھوں.
عنوان : ادویات کا تعارف.
سکروفلوسز گروپ:-
سکروفلوسو (1)
یہ دوا تمام لمف بنانے والے اعضاء پر اثر انداز ھوتی ھے درحقیقت یہ معدہ پر اثر کرتی ھے اور ھاضم دوا ھے، سکروفلوسو 1 لمف بننے کے تمام عمل پر اثر انداز ھوتی ھے اور کاونٹ میٹی یہ کہنے میں حق بجانب ھے کہ یہ دوا تمام بلغم سے پیدا شدہ 90% بیماریوں کا واحد علاج ھے. اسکے علاوہ یہ دوا بہت ساری بیماریوں کا حفظ ماتقدم بھی ھے، تمام قسم کے زھروں کا تریاق ھے، بیکٹیریا اور وائرس سے پیدا شدہ بیماریاں، اگر زھر معدہ میں ھو تو یہ دوا اُلٹیوں سے خارج کرتی ھے، آنتوں میں ھو تو اسہال لاتی ھے، خون میں ھو تو مختلف ذرائع سے خارج کرتی ھے جیسے پسینہ•
الکوحل، تمباکو، کوکین اور افیون کی عادت چھڑاتی ھے، دانت درد، بھوک کی کمی دور کرتی ھے، بھاری خوراکوں میں نیند آور ھے، بدھضمی اور قولنج کے درد کو ختم کرتی ھے، الیکٹروھومیو ادویات کے بےتحاشہ استعمال سے پیدا ھونے والی علامات کو دور کرتی ھے، ٹی بی، فالج، نزلہ، آتشک اور بلغمی مزاج افراد کے لئے مفید تر ھے، دموی مزاج والے کو دیں تو اکثر سر چکرانے کی شکایت ھوتی ھے اُنہیں.
مندرجہ ذیل امراض میں اسکے بہترین نتائج ھیں.
●○• اعصابی گھبراھٹ
●○• مرگی و ھسٹریا کے دورے
●○• پٹھوں کے کچاؤ
●○• چھپاکی ناسور
●○• تشنج
●○• جلدی امراض
●○• سرخ بخار
●○• عصبی امراض
●○• جلد کی سرخی
●○• فیل پاء
●○• سوزاک و آتشک
●○• جلدی دانے
●○• اجتماع خون
●○• فالج
●○• سوزش
●○• جریان، احتلام
●○• عضوی کمزوری
●○• نامردی
●○• مثانے کا فالج و ورم
●○• خیصیوں کی سوزش
●○• شوگر
●○• گردے، مثانے کی پتھری
●○• جگر کے امراض
●○• گردوں کا ورم
●○• مالیخولیا
●○• دندل پڑنا، سکتہ، درد سر
●○• پاگل پن
●○• بے خوابی، سر سام
●○• گوھانجنی
●○• ناخونہ
●○• اندھا پن، آشوب چشم
●○• نزلہ، زکام، چھینکیں
●○• منہ کے چھالے، زبان کا ورم سوزش و فالج، لکنت
●○• خناق. ورم نرخرہ
●○• ٹانسلز. گلے کی خرابی
●○• دانتوں کا درد، پائیوریا
●○• بچوں کے امراض
●○• بہرہ پن، کانوں میں شور سنائی دینا، کانوں کے گرد ایگزیما جیسی پھنسیاں، میل جمنا، مواد کا اخراج
●○• دم کشی، ھوائی نالیوں کی خرابی، چھاتی کا درد، بلغم کا اخراج، نمونیہ. بدبودار سانس
●○• پسلیوں کا درد
●○• استسقاء، ھیضہ، پیٹ درد، ھچکی، پیٹ درد، بھوک کی کمی بیشی، ڈکار کی زیادتی، تبخیر معدہ، معدہ کی تیزابیت، ترش ڈکار، قبض، پیٹ میں نفخ، معدے کے منہ کی سوزش، لبلبہ کے امراض. دوران سفر متلی و قے
●○• درد شقیقہ
●○• دل ڈوبنا
●○• مقعد کی خارش، بواسیر، ناسور
●○• سرخ باد، زھر باد
●○• خشک خارش، برص
●○• زھر ھر قسم
●○• پیچش
●○• جوڑوں کا درد، ریڑھ کی ھڈی کے امراض
●○• مردوں کا موٹاپا
●○• جسمانی کمزوری، موروثی امراض
●○• اور دیگر کئی امراض میں ایک ماھر الیکٹرو ھومیو فزیشن دوسری ادویات کے ساتھ استعمال کرواتا ھے.
درجہ اول ڈائیلوشن میں:-
جسم سے دبے ھوئے دانے وغیرہ جلد پر لاتی ھے، محرک دل ھے دوران خون کو بہتر کرتی ھے، لقوی بخار، کمی خون، دست اور پیچش میں بہترین ھے، کانوں کی پھنسیاں، اعصابی امراض اور بطور ایک عام ٹانک کے بہترین ھے.
درجہ دوم و سوم ڈائیلوشن میں:-
عصبی عوارض، دل کی دھڑکن، جلدی امراض، دمہ، مرگی، فیل پاء، فالج، پٹھوں کا کھنچاؤ، اعصابی دردیں.
بلند طاقت ڈائیلوشن میں:-
پرانی اور اعصابی بیماریوں کے لئے مستعمل ھے، پاگل پن، بےخوابی، گومڑ، ضعف اعصاب، پسینہ کی زیادتی، ھسٹریا، اندھا پن، فوطوں کے امراض وغیرہ۔ بلند طاقت کے استعمال کے بعد کافی دنوں کا وقفہ دیا جاتا ھے یا جیسے الیکٹرو فزیشن مرض و مریض کی خالت کے مطابق تجویز کرے.
( جاری ھے )
👈مہربانی سے اسے شئیر فرما کر میرے ساتھ علم کی روشنی بانٹنے میں شریک ھوں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ مستفید ھوں. شکریہ.
سابقہ تمام اقساط میرے گروپ ( امراض کا شافی علاج ) پر موجود ھیں جنہوں نے پہلی قسطوں کا مطالعہ نہیں فرمایا وہ وھاں سے دیکھ لیں شکریہ.

No comments:

Post a Comment