Saturday, November 9, 2019

*** Reproductive System *** *** نظام تولید *** * قسط نمبر 6 * (مردانہ نظام تولید)



*** Reproductive System ***
*** نظام تولید ***
* قسط نمبر 6 *
(مردانہ نظام تولید)
* سپرم سیلز بننے کے دوران ھارمونز کا کردار *
ھارمون ایک کیمیائی پیغام رساں ہیں.
سپرم سیلز بننے کا عمل کچھ ھارمونز کے تابع ہوتا ہے. جو کہ بالواسطہ یا بلاواسطہ اس عمل پر اثر انداز ہوتا ہے.
1.. GnRH (Gonadotropin Releasing Hormone)
2.. FSH (Follicle Stimulating Hormone)
3.. Testosterone
4.. Estrogen
5.. LH (Luteinizing Hormone)
6.. Growth Hormone
7.. Inhibin
7.. Activin
دماغ میں موجود ھائپو تھیلامس سے ایک ھارمون GnRH (Gonadotropin Releasing Hormone) خارج ہوتا ہے. اس کا ہدف دماغ میں موجود پچوٹری گلینڈ ہوتا ہے. اب یہ پچوٹری گلینڈ GNRH کی تحریک کے زیر اثر دو قدم کے ھارمون پیدا کرتا ہے
1.. FSH (Follicle Stimulating Hormone)
2.. LH (Luteinizing Hormone)
ھارمون FSH کا ہدف منوی نالیوں میں موجود سرٹولای خلیات Sertoli Cells ہوتے ہیں.
ھارمون LH کا ہدف منوی نالیوں سے باہر لیڈنگ سیلز ہوتے ہیں. لیڈنگ سیلز ٹیسٹوسٹیران نامی ھارمون پیدا کریں گے. ٹیسٹوسٹیران مردانہ جنسی ھارمون ہے. یہ ھارمون مرد میں ثانوی جنسی تبدیلی کا ذمہ دار ہوتا ہے. ٹیسٹوسٹیران لیڈنگ سیلز پر بھی اثر انداز ہوتا ہے. جس کے نتیجہ میں لیڈنگ سیلز متحرک ہو کر غذائی اجزاء وغیرہ فراہم کرتے ہیں.
اس کا مطلب یہ ہوا کہ یہ ھارمون سپرم بننے کے عمل میں سہولت کار کے طور پر کام کرتے ہیں.
سرٹولای سیلز ایک ضروری ھارمون Inhibin پیدا کرتے ہیں. جو کہ پچوٹری گلینڈ سے FSH نامی ھارمون کو بند کرنے کا سگنل دیتے ہیں. جس سے سپرم سیلز کے بننے کا عمل رُک جاتا ہے.
سرٹولای سیلز، Activin نامی ھارمون پیدا کرتے ہیں جو کہ پچوٹری گلینڈ FSH نامی ھارمون کو بنانے کا سگنل دیتے ہیں.
** Blood Testes Barrier **
** خصیتین میں خون کی روک **
خصیوں میں موجود منوی نالیوں میں خون کی آمدورفت روکنے کے لئے ایک رکاوٹ موجود ہوتی ہے جس کی وجہ سے یہاں پر اینٹی باڈی اور دوسرے بڑے مالیکیول داخل نہیں ہو سکتے.
پچھلی قسط میں بیان کیا گیا تھا کہ سپرم سیلز بننے کے دوران "می اوسس" کے عمل کے بعد سپرم سیلز میں کروموسومز کی تعداد آدھی یعنی کہ 23 رہ جاتی ہے. یوں یہ خلیات دوسرے جسمانی خلیات سے جینیاتی طور پر علیحدہ ہو جاتے ہیں. جس کی وجہ سے ہمارے جسم کا مدافعتی نظام اس پر حملہ کر سکتا ہے جس سے سپرم بننے کا عمل نہ کہ بُری طرح متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ یہ عمل بالکل ختم ہو جانے کا خدشہ بھی ہوتا ہے. اس رکاوٹ کی وجہ سے خون منوی نالیوں میں داخل نہیں ہو پاتا اور سپرم بننے کا عمل بخیر انجام پاتا ہے.
اکثر مرد حضرات میں بچپن یا بعد میں "کن پیڑے" Mumps یا کسی بھی وائرل انفیکشن، بیماری یا چوٹ لگنے سے منوی نالیوں میں خون کے بہاؤ کو روکنے والی رکاوٹ Blood Testes Barrier خراب ہو جاتی ہے. جس سپرم سیلز کر خون میں شامل ہو جاتے ہیں. جونہی یہ سپرم سیلز خون میں پہنچتے ہیں تو ہمارا مدافعتی نظام متحرک ہو جاتا ہے. جس کے نتیجہ میں سپرم سیلز کے خلاف اینٹی باڈی بنتی ہیں اور ان کو دشمن سمجھ کر ختم کر دیا جاتا ہے. جس کی وجہ سے میچور سپرم بننے کا عمل ختم ہو جاتا ہے. ایزو سپرمیا ( سپرم سیل موجود نہ ہونا ) کی وجوہات میں سے ایک وجہ یہ بھی ہے.
طالب دعا
حکیم عطاءالرحمن

No comments:

Post a Comment