Saturday, November 9, 2019

زنانہ نظام تولید

*** زنانہ نظام تولید ***
*** Female Reproductive System ***
قسط نمبر 2
*** اندرونی اعضاء تناسل ***
1.. مہبل (فرج) Vagina
یہ ریشہ دار عضلات کی بنی ہوئی ایک تا نو سینٹی میٹر لمنی نالی ہوتی ہے. جو شفرانِ صغیر سے شروع ہو کرفمِ رحم تک جاتی ہے. فرج میں غشائے مخاطی کی چھوٹی چھوٹی چنٹیں پائی جاتی ہیں. ان چنٹوں میں چھوٹی چھوٹی گلٹیاں پائی جاتی ہیں جن سے بوقت جماع رطوبات مترشح ہوتی ہے. اور ان چنٹوں کی وجہ سے جماع کے بعد مادہ منویہ ایک دم باہر نہیں نکلتی جس سے استقرار حمل کا موقع ملتا ہے. فرج کے اندرونی ماحول کی پی ایچ تیزابی ہوتی ہے. جس کی وجہ سے جراثیم آسانی سے سرایت نہیں کر پاتے. فرج میں موجود چنٹیں بچے کی پیدائش کے وقت کھل جاتی ہیں جس سے اس کے سائز میں اضافہ ہو جاتا ہے جس سے بچے کی پیدائش میں آسانی رہتی ہے. مباشرت بھی اسی نالی کے ذریعے کی جاتی یے. حیض ، نفاس اور جنین کی پیدائش کا بھی یہی رستہ ہے. ہم بستری کے دوران مردانہ مادہ منویہ اسی جگہ گرتا ہے اور یہاں سے مردانہ تولیدی خلیات (سپرم) سفر کرتے ہوئے رحم میں پہنچتے ہیں
2.. ** رحم Uterus **
ناشپاتی نما مخروطی عضلاتی عضو ہے. جوفِ عانہ میں مثانہ کی پچھلی اور بالائی سمت واقع ہوتا ہے. مہبل کی اوپری سمت واقع ہوتا ہے. اس کے پیچھے مقعد واقع ہوتا ہے. نارمل حالت میں یہ آگے کی طرف جھکا ہوا ہوتا ہے. عورت اگر سیدھی کھڑی ہو تو رحم زمین کے متوازی حالت اور مثانہ کے اوپر جھکا ہوا ہوتا ہے.
لمبائی تقریباً تین سے چار انچ،
چوڑائی تقریباً دو سے ڈھائی انچ،
موٹائی تقریباً ایک انچ
وزن تقریباً چالیس سے پچاس گرام.
یہ عضو بار آور خلیہ Fertilize Cell کو مزید نشو ونما کے لئے جگہ اور سازگار ماحول فراہم کرتا ہے. یہاں تک کہ بار آور خلیہ ادھر رحم میں رہتے ہوئے نو مہینے میں ایک مکمل بچے کی شکل اختیار کر لیتا ہے.
رحم کو بنیادی طور پر تین. حصوں میں تقسیم کیا جاتا ہے.
سب سے اوپر والا حصہ جو کی گولائی میں ہوتا ہے "قاع الرحم" یا Fundus کہلاتا ہے. قاع الرحم کے ذرا نیچے دونوں طرف دو عدد قاذفین (فیلوپین ٹیوبز) رحم میں آ کر کھلتی ہیں. اس کے بعد کا حصہ "جسم الرحم" یعنی باڈی Body کہلاتا ہے. رحم کی باڈی نیچے آتی آتی تنگ ہو جاتی ہے. اور تکون کی شکل بناتی ہے. نیچے آ گر رحم کی دیواریں آپس میں چھوتی ہیں. یہ حصہ استھمس کہلاتا ہے. اس کے بعد کے حصہ کو رحم کی گردن یا عنق الرحم Cervix کہا جاتا ہے. عنق الرحم ایک ٹیوب کی طرح ہے. جس کی لمبائی تقریباً ایک انچ ہوتی ہے. عنق الرحم اگلی طرف نیچے آ کر مہبل Vagina میں کھلتا ہے. عنق الرحم کا کچھ حصہ مہبل کے اندر رہتا ہے. کنواری عورتوں میں عنق الرحم cervix نوکدار اور سخت ہوتا ہے. اور اس کا سوراخ تقریباً بند حالت میں رہتا یے. لیکن جن خواتین کے بچے ہوتے ہیں ان کا عنق الرحم قدرے نرم ہوتا ہے. اور اس کا سوراخ تھوڑا سا کھلا ہوتا ہے.
رحم کے اندر جوف ک کے سطح بنانے والی جھلی بطانہ رحم Endometrium کہلاتی ہے.اس جھلی کی دو تہیں ہوتی ہیں. اوپر کہ تہہ ہر دور طمث Menstueal Cycleکے دوران نسبتاً دبیز ہو جاتی ہے. اور رحم سے خارج ہونے والے خون کے ساتھ خارج کر دی جاتی ہے. اندرونی تہہ اس بیرونی تہہ کے جھڑ جانے کے بعد اسے دوبارہ بناتی ہے اور اسے تغذیہ بہم پہنچاتی ہے.
رحم کو اپنی جگہ پر رکھنے کے لئے مختلف رباط پائی جاتی ہیں جن میں قابل ذکر مندرجہ ذیل ہیں.
1.. Broad Ligaments رباط عریض
2.. Round Ligaments رباطِ مستدیر
3.. Cardinal Ligaments رباطِ رئیس
4.. Uterosacral Ligaments رباطِ رحمی عجزی
ان میں سب سے بڑا اور سب سے اہم رباطِ عریض ہے. جو رحم کی جانبی سطح دے نکل کر جوفِ عانہ کی جانبی دیوار اور اس کے فرش تک جاتا ہے. مبیضین اور قاذف نالیاں اسی رباط سے جُڑی ہوتی ہیں.
(جاری ہے)
طالب دعا
حکیم عطاءالرحمن

No comments:

Post a Comment