Saturday, November 9, 2019

زنانہ نظام تولید

*** زنانہ نظام تولید ***
*** Female Reproductive System ***
قسط نمبر 6
*** بیضہ بننے کا عمل***
*** Oogenesis ***
خواتین میں بیضہ بننے کا عمل پیدائش سے پہلے شروع ہو جاتا ہے. حمل کے دوسرے ماہ زنانہ جنین میں زنانہ نظام تولید کی لائننگ بننا شروع ہو جاتی ہے. پیدائش سے قبل مادہ جنین کی بیضہ دانی میں تقریباً سات ملین بیضہ پائے جاتے ہیں. بوقت پیدائش اس میں کافی زیادہ بیضہ ختم ہو جاتے ہیں اور ان کی تعداد گھٹ کر تین سے چار لاکھ رہ جاتی ہے. جو کہ بلوغت تک پہنچتے پہنچتے صرف چند ہزار رہ جاتے ہیں. ان بچ جانے والے بیضہ میں سے جو میچور ہو پائیں گے ان کی تعداد صرف چند سو کے قریب ہوتی ہے.
اب ہم اپنے موضوع کی طرف واپس آتے ہیں. خواتین میں بیضہ بننے کا عمل بیضہ دانی میں تکمیل پاتا ہے. یی سارا پراسس چند ھارمونز کی بدولت ممکن ہو پاتا ہے. اووری Ovary یا بیضہ دانی میں کچھ خاص قسم کے خلیات پائے جاتے ہیں جن کو Oogonium اووگونیم کہا جاتا ہے. ان خلیات سے بیضہ بننے کا عمل شروع ہوتا ہے. یہ ڈپلائیڈ یا 2N خلیات ہوتے ہیں. یعنی کہ اس میں کروموسوم کی تعداد پوری چھیالیس ہوتی ہے.
یہ خلیات مائی ٹوسس یا بالواسطہ تقسیم کے ذریعے اپنی تعداد میں اضافہ کرتے ہیں. اس عمل میں کروموسوم کی تعداد ایک جیسی ہی رہتی ہے. ان نئے بننے والے خلیات میں سے کچھ خلیات نمو پا کر تفریق کریں گےاور اووم یعنی یعنی بیضہ بننے کے عمل کی طرف چلیں گے. ان کو Primary Oocyte کہیں گے. اب ان پرائمری یا ابتدائی خلیات میں می اوسس کا عمل وقوع پذیر ہو گا. مگر یہ می اوسس کا عمل مکمل طور پر وقوع پذیر نہیں ہو پائے گا اور یہ خلیات می اوسس کی پہلی سٹیج "پروفیز 1" پر رک جائیں گے اور بلوغت تک اووری میں ہی قیام کریں گے. بوقت بلوغت اس می اوسس کا مرحلہ مکمل ہو گا اور دو خلیے بنیں گے. ایک چھوٹا اور دوسرا بڑا خلیہ ہو گا. اس میں بھی کروموسوم کی تعداد چھیالیس ہوتی ہے. چھوٹے خلیہ میں سائیٹو پلازم بہت ہی کم مقدار میں پایا جاتا ہے اور یہ چھوٹا خلیہ ختم ہو جاتا ہے.اس چھوٹے خلئے کو First Polar Body کہیں گے. بڑے والے خلئے میں سائیٹو پلازم اور نیوکلیئس وغیرہ پایا جاتا ہے. اس کو اس سٹیج پر سیکنڈری او سائٹ Secondary Oocyte کہیں گے. اس بڑے خلئے میں می اوسس 2 کا عمل شروع ہو گا. مگر یہ عمل بھی مکمل طور پر پورا نہیں ہو گا. اور خلیاتی تقسیم کا عمل میٹافیز 2 کی سٹیج پر رک جائے گا. اور اس سٹیج پر انڈہ ماہواری کی صورت خارج ہو جائے گا. اگر اس سٹیج پر سپرم سیل آ کر بیضہ سے ملتا ہے تو یہ اپنی تکمیل کا عمل مکمل کرتا ہے. اور دو خلیات بنائے گا. چھوٹا خلیہ جو کہ بغیر سائٹوپلازم کے ہو گا. اسے کو سیکنڈ پولر باڈی 2nd Polar Body کہیں گے. بڑا خلیہ کو اووم ovum کہیں گے. اس میں کروموسوم کی تعداد آدھی ہو گی. فرسٹ اور سیکنڈ پولر باڈی ختم ہو جائیں گے. یعنی کہ سپرم سیل کے ملنے پر می اوسس2 کا عمل مکمل ہو گا. اووم جب سپرم سے مل کر زائیگوٹ بنائے گا تو پھر سے اس میں کروموسوم کی تعداد چھیالیس ہو جائے گی.
( جاری ہے)
طالب دعا
حکیم عطاءالرحمن

No comments:

Post a Comment