Friday, November 22, 2019

الیکٹرو ھومیوپیتھی کیا ھے؟

الیکٹرو ھومیوپیتھی کیا ھے؟
عنوان : موجد اور اسکی ایجاد کا تعارف.
نیوٹن کا سیب اور کشش ثقل کا قانون کِس کو معلوم نہیں ۔
آج آپکو اٹلی کے باشندے ڈاکٹر کاونٹ سیزر میٹی - ایک بیمار کُتے اور الیکٹرو ھومیوپیتھک کی ایجاد کی مختصر کہانی سُناتا ھوں جس میں کاونٹ سیزر میٹی کے پڑوسی ایک کسان کے کتے نے گالوانی کے مینڈک کا کردار ادا کیا - یہ کتا ایک جِلدی مرض میں مبتلا تھا اور روزانہ ایپنائن پہاڑ کی چوٹی پر چڑھتا اور وہاں اگنے والی ایک بوٹی کو اکھاڑ کر کھاتا اور خود کو تندرست بنایا کرتا تھا۔ میٹی کو اتفاقاً اس بات کا مشاھدہ ھوا اس نے ایک دن اس کتے کا پیچھا کر کے اس بوٹی کو شناخت کیا جو کتے نے اپنے علاج کے لئے استعمال کی تھی ۔ اس نے اس بوٹی کے چند پتوں کا رس نکال کر کنٹھ مالا (خنازیر - Scrofula) میں مبتلا شخص پر آزمائش کی اور شاندار نتائج دیکھ کر دھنگ رہ گیا. پھر میٹی نے جڑی بوٹیوں پر تجربات کرنے شروع کئے جو کہ انتہائی حوصلہ افزاء ثابت ھوئے.
الیکٹرو ھو میوپیتھی ایک اٹالین سائنسدان کاونٹ سیزر میٹی (Count Cesare Mattei 1809 - 1896) نے ایجاد کی. جو اٹلی کے شہر بلوگنا سے تھے. وہ کئی علوم میں ماھر تھے۔ اور اپنے وقت کے مشہور و معروف ھومیوپیتھ تھے. میٹی نے مختلف طریقہ علاج کا گہرا مطالعہ کیا اور ان میں خامیوں کی نشاندھی کی ۔ انہوں نے کہا ھومیوپیتھی عروج کو نہیں پہنچ سکتی اس میں اصلاح کی ضرورت ھے میٹی کی یہ بات آگے چل کر درست ثابت ھوئی ۔ میٹی نے نہ صرف نئے نئے پودے (جڑی بوٹیاں ۔ نباتات ۔ درخت ۔ پھل پھول اور دیگر) دریافت کئے بلکہ پہلے سے دستیاب پودوں سے بھی استفادہ کیا اور آخرکار وہ اس نتیجے پہ پہنچے کہ فطری طور پر انسان نباتات کے قریب ترین ھے بلکہ اسکی غذا، رھن سہن اور زندگی نباتات کے بغیر ناممکن و ادھوری ھے میٹی نے ایک بنیادی فلسفہ زندگی سامنے رکھا کہ سارے انسان و نباتات ایک دوسرے سے ایک ربط مسلسل رکھتے ھیں پھر کائناتی توانائی جسے اوڈک فورس کہا جاتا ھے پودے اپنے اندر جذب کرتے رہتے ھیں اور انہی پودوں سے انسان اپنی توانائی حاصل کرتا ھے روزمره کی خورد و نوش کا زیادہ تر انحصار سبزیات، پھل پھول اور ترکاریوں وغیرہ پر ھونا اس کا بین ثبوت ھے یہی نباتاتی اشیاء انسان کے لئے آب حیات تیار کرتے ھیں جس کے جام انسان تا زندگی پیتا رھتا ھے اور مسرور لمحات کے بعد یہ توانائی جہاں سے آتی ھے وہیں واپس چلی جاتی ھے اس لئے کہ ھر شے اپنے اصل کیطرف لوٹتی ھے.
میٹی نے اپنے فن دواسازی کی بنیاد نباتاتی پودوں پر رکھی اس نے نباتاتی پودوں کے خلاصے حاصل کیئے ان کے عروق کشید کئے ۔ پھر اپنی تھیوری اور نظریے کے مطابق ادویات کے گروپ تشکیل دیئے۔ پھر ان کو مختلف حالتوں میں ھزاروں مریضوں پر آزما کر تجربات اور مشاھدات کی کسوٹی پر کم و بیش 25 سے 30 سال پرکھا اور آزمایا. الیکٹرو ھومیوپیتھی کسی مرض کی ظاھرہ علامات کی بجائے اصل مرض کے حقیقی اسباب سے بحث و علاج کرتی ھے یہ نہائیت سادہ، آسان، زود اثر، بے ضرر قدرتی اور بالمثل علاج ھے. اس طریق علاج میں موجد نے مریض کی علامات حاصل کرنے کی بجائے مریض کے طبعی مزاج کی شناخت پر زیادہ زور دیا ھے. حقیقت میں کسی بھی بیماری کی علامات ہمیشہ کسی عضو کی خرابی ھی سے پیدا ھوتی ھے یہی واضع علامات معالج کے لیے اصل مقام مرض کی تشخیص کے لئے رہنما ثابت ہوا کرتی ہیں.
یہ ادویات جڑی بوٹیوں، سبزیوں اور پھلوں سے بنائی جاتی ھیں بلکہ یہ ایسے پودوں کے جوھر ھیں جو کہ ریڈیائی توانائی سورج کی شعاؤں سے براہ راست حاصل کرتے ھیں اور یہی وجہ ھے کی ان کے شفائی اثرات زود اثر اور فوری عمل پذیر ھیں. ادویات میں کوئی نشہ آور، حرام یا زھریلی چیز ھر گز شامل نہیں ھوتی جسکی ھمارے مذھب اسلام میں ممانعت ھو.
ان ادویات کے برقی اثرات کو دیکھ کر اس نے اپنے طریقہ علاج کا نام طب الیکٹرو ھومیوپیتھی
Electro = Bio-energy
Homoeo = Homeostasis
Pathy = The mode of treatment.
Electro Homeopathy is a plant-orientated system of herbal medicine.
رکھا اور
Complex Complexis Curantur
"Life is in the Blood, Disease in its Vitiation and Medicine in Similars"
زندگی اور صحت خون کے صاف رھنے سے اور بیماری خون کے بگاڑ سے ھے. شِفاء بالمثل دواء سے ھے ۔ کا نظریہ علاج اپنایا.
یہ ایک جدید ترین میڈیکل سائنس ھے. ھومیوپیتھی میں مدر ٹنکچر الکوحل کی مدد سے تیار کیے جاتے ھیں جبکہ کاونٹ سیزر میٹی نے مدر ٹنکچر کو آب مقطر میں تیار کیا ۔ ادویات کی تیاری کا ایک خاص اور اچھوتا طریقہ جو میٹی نے استعمال کیا اسے کوھوبیشن کہتے ھیں جس کا ذکر آگے آئیگا. ان شاء اللہ ۔
وقت کا تقاضا ھے کے ایلوپیتھی کے مقابلہ کی کوئی طب ھو جو ایلوپیتھی کی طرح فوری اثرات کی حامل ھو لیکن اس کے بعد کے بداثرات سے ھر لحاظ سے مبرا ھو یہ خوبی صرف الیکٹرو ھومیوپیتھی ادویات میں پائی جاتی ھے جب ادویات کی بات شروع کروں گا تو بتاوں گا کہ کتنی تیز رفتاری سے اسکی ادویات اثر پزیر ھوتی ھیں آپ ایلوپیتھی ادویات کی رفتار کو نہ صرف بھول جائیں گے بلکہ آپکو خوشگوار حیرت بھی ھو گی. ( جاری ھے )

No comments:

Post a Comment