Friday, November 22, 2019

الیکٹرو ھومیوپیتھی کیا ھے؟


الیکٹرو ھومیوپیتھی کیا ھے؟
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
گزشتہ سے پیوستہ :
آپ سب کے اچھے اچھے کمنٹس اور محبتوں کا تہہ دل سے شکر گزار ھوں.
مطالعہ جاری رکھیں - تعارف مکمل کر لوں پھر ان شاء اللہ سوالوں کے جواب بھی ضرور دوں گا. اکیلی جان ھے اور معاملات بہت ھوتے ھیں. جتنا وقت ملتا ھے اُتنا ھی کام کر سکتا ھوں. آپکے تعاون کا شکرگزار ھوں.
عنوان : ادویات کا تعارف.
انجیکشن اصل میں لاطینی زبان کے لفظ انجیکٹیو injectio سے بنا ھے جس کا مطلب کسی سیال liquid کو انسانی جسم میں داخل کرنا ھے.
یہ مسلمانوں کی ایجاد ھے جسکو کچھ ذھنی غلاموں نے یورپ سے منسوب کر دیا ھے۔ قدیم معالج بھی اس طریقہ کار سے پوری طرح واقف تھے چناچہ رازی نے حاوی کبیر اور رسالہ جدوی میں اس طریقہ علاج پر مفید بحث کی ھے. ترکی میں انجیکشن ایک معمول کا علاج تھا. ھندی اطباء نے بھی اسے استعمال کیا اور آیورویدک میں اسے سوچکا بھرن کہا.
انجیکشن لگانا ایک فن ھے ایک شاھکار علاج ھے جسے آجکل کے کچھ نادان دوست کھیل تماشہ سمجھتے ھیں اور بات بات پر انجیکشن کا استعمال کرتے ھیں اور اسے بَس دوا کو جسم میں داخل کرنا ھی سمجھتے ھیں ایسے دوست نہ صرف فن طب کی بدنامی کا باعث بنتے رھتے ھیں بلکہ آئے دن انکی ان حرکات کے مارے مریض یا تو شدید کرب و تکلیف کی حالت سے گزرتے ھیں یا پھر جان کی بازی ھی ہار جاتے ھیں. اور پھر متوفی کے ورثا جو اُن کے کلینک کے ساتھ ساتھ اُن کا بھی جو حشر نشر کرتے ھیں وہ سوشل میڈیا دیکھاتا رھتا ھے. آج بھی ھمارے ملک میں ممنوع ادویات کا استعمال عام ھے وہ انجیکشنز جو جانوروں تک کے لئے ممنوع قرار پا چُکے ان کا استعمال آج بھی انسانوں پر کیا جا رھا ھے. کھلے عام انکی فروخت ھوتی ھے کوئی پوچھنے والا نہیں. چند دن پہلے میں نے ایک ویڈیو بھی اس حوالے سے شئیر کی تھی.
کیا ھمارے ملک کا قانون صرف کمزور اور بے بس کے لئے حرکت میں آتا ھے؟
کیا اسطرح کی ادویات رکھنے والے میڈیکل سٹورز اور اسطرح کی ادویات تجویز و استعمال کروانے والوں کو اپنی موت بھول چکی ھے؟ روز قیامت یاد نہیں؟ پیشہ ورانہ ذمہ داری کا احساس نہیں؟ جیسے وہ آپ انسان ھیں ویسا مریض انسان نہیں؟
الیکٹرو انجیکشنز ایک ماھر الیکٹرو فزیشن مریض اور مرض کی حالت کو دیکھتے ہوئے تجویز کرتا ھے. ان کے مختصر فوائد پیش کرتا ھوں یہاں یہ بتاتا چلوں کہ بعض انجیکشنز کا اینٹی ڈوٹ (antidote) انجیکشنز بھی ھیں. ایک ماھر اور تجربے کار الیکٹرو ھومیو فزیشن اپنی ضرورت کے مطابق اپنا انجیکشن تیار کر سکتا ھے، ان انجیکشنز کے فارمولے میرے پاس ھیں اگر کوئی الیکٹرو فزیشن چاھے تو اسے ارسال کر دوں گا.
انجیکشن نمبر: 1 (+)
دائرہ اثر میوکس ممبرین، پرانے جلدی آتشکی پھوڑے پھنسیاں، آتشک، پیپ دار ضدی قسم کے زخم، جلد میں دبے گندے مادے، خشک و تر خارش، سوزش جلد، ورم وغیرہ۔
بڑوں کو 1cc اور بچوں کو 1/2cc عموماََ دی جا سکتی ھے لیکن الیکٹرو فزیشن مریض کے معائنے کے بعد مرض کی شدت کو مدنظر رکھتے ھوئے مقدار میں کمی بیشی اور مدت استعمال کا تعین کرتا ھے۔ تمام انجیکشنز کے لئے یہی طریقہ کار ھے. یہاں یہ بتانا ضروری سمجھتا ھوں کہ بغیر الیکٹرو فزیشن کے مشورے کے انجیکشنز ھر گز استعمال نہ کریں.
انجیکشن نمبر: 2 (+)
زہریلے جراثیموں کے امراض، آتشگی حرارت، زخم گنگرین، فسچولا، ضدی اور زہریلے اثرات، بگھندر، پھوڑے پھنسیاں، موسمی تبدیلیوں کے جلدی امراض.
انجیکشن نمبر: 3 (+)
سلل البول، پیشاب کی نالی اور گردوں کا صحیح کام نہ کرنا، عضلاتی کمر درد، پرانے زخم، مثانے کا فالج، پتھری گردہ، قرعہ و مثانہ، سوازک، رسولی، شدید قبض.
انجیکشن نمبر: 4 (+)
خون اور لمف کو بڑھاتا اور صاف کرتا ھے جس سے جگر اور تلی کی کارکردگی بہتر ھو جاتی ھے، موروثی اور خاندانی امراض، مقوی الاعصاب، پیٹ کے کرم، پیٹ کا درد.
انجیکشن نمبر: 5 (+)
خون اور لمف کی بنیادی وریدوں کی اصلاح اور صفائی کرتا ھے. مفید مجمع الامراض، جسمانی کمزوری، معدے پر خوشگوار اتراث.
انجیکشن نمبر: 6 (+)
پھیپھڑوں پر وسیع اثرات، نظام تنفس کے مسائل و پیچیدگیاں، پھیپھڑوں کی سوزش و ورم، نمونیا، پسلی دردیں، دمہ، پھیپھڑوں کے کھنچاؤ، مخارج و دافع بلغم، نوبتی بخارات، نزلہ زکام، کھانسی خشک و بلغمی، موسمی تبدیلیوں کے پھیپھڑوں پر اثرات. پرانی ٹی بی اور دمہ میں اثر نہیں کریگا.
انجیکشن نمبر: 7 (+)
تپ دق، پھیپھڑوں کے زخم وغیرہ میں بہترین ھے. TB کے مریضوں کے لئے نہایت شاندار ھے، TB کے جراثیموں کا بہترین تریاق ھے، خونی الٹیاں. سانس کی نالیوں پر اثرات. TB کی آخری سے آخری درجات میں بھی شاندار رزلٹ دیتا ھے.
انجیکشن نمبر: 8 (+)
پھیپھڑوں کی میوکس ممبرین، باریک نالیاں اور برائے راست پھیپھڑوں
پر اثرات، انجیکشن نمبر 7 سے بھی جو ٹھیک نہ ھوں ان کے لئے شِفاء بخش دوا ھے. پھیپھڑوں کے گہرے زخم، پھیپھڑوں اور پسلیوں میں درد، پیپ اور خون آمیزہ بلغم، TB کی انتہائی شدید ترین علامات،
پھیپھڑوں کا کینسر، پھیپھڑوں کے تمام فساد مواد کو خارج کر کے مریض کو نئی زندگی بخشتا ھے.
انجیکشن نمبر: 9 (+)
نقرسی و وجع المفاصل، گھنٹیا، جوڑوں کی سوزش، یورک ایسڈ کی زیادتی کی وجہ سے جوڑوں کا درد، گلے سڑے زخم، ایگزیما، خارش، الرجی وغیرہ.
انجیکشن نمبر: 10 (+)
نضام انہضام، معدہ، آنتیں اور لبلبہ کے ھر قسم کے امراض میں بہترین و قوی ھے. معدہ اور آنتوں کے درد کو جڑ سے ختم کرتا ھے. لمف و خون کی خرابیوں کو دور کر کے صاف خون کی ہیدائش میں مدد کرتا ھے، ھاضمہ کو درست کرتا ھے، ھارمونز کے افعال کو بہتر بناتا ھے، عام جسمانی کمزوری وغیرہ.
انجیکشن نمبر: 11 (+)
وریدی نظام کی خرابیاں دور کر کے وریدی نظام کی اصلاح کرتا ھے، وریدوں کا پھولنا، سرطانی رحم، پیپ دار گندھے فاسد مادے، خون کا اخراج بند کرتا ھے، بواسیر، گومڑ، پھوڑے پھنسیاں، گندے سرطانی قسم کے ٹھنڈے پھوڑوں کو مفید ھے اسکا دائرہ اثر وسیع ھے، وریدوں میں خون کے اجتماع، سوزش ورم اور پیپ دار زخم اسکے استعمال سے اچھے ھو جاتے ھیں۔ گندے سڑے بدبودار زخم ٹھیک کر کے تعفن کو دور کرتا ھے.
انجیکشن نمبر: 12 (+)
انجیکشن نمبر 11 کیطرح یہ بھی بواسیر، نسوں کے پھیلاؤ کے خلاف مفید ھے، کیونکہ اس میں BE نیلی بجلی ھے اس لئے یہ ھر قسم کے اخراج خون کو بھی روکتا ھے. دل کی دھڑکن اور اعصاب دل کی بیماریوں میں شِفاء بخش ھے. جسم کے کسی بھی حصے میں انجماد خون کا شافی علاج ھے. وریدوں کی پرانی سوزش اور ورموں میں گندے مادے کا اجتماع، عضلاتی درد وغیرہ.
انجیکشن نمبر: 13 (+)
بیماریوں کی منفی حالات میں مفید ھے، گنگرین، رسولیوں، سرطان، فسچولا، زھریلا پھوڑا، گھومڑ، پیپ دار یا لیس دار، زخم آتشکی و سوازکی کسی طرح کے بھی ھوں اعلی اور مفید ھے یہ کینسر میں بھی مفید تر ھے. غدودی زخم، زخموں کو پھاڑ کر گندہ مواد خارج کرتا ھے اور آپریشن سے بچاتا ھے. سرطان جیسے مرض میں بھی اسکا علاج قابل ستائش ھے.
انجیکشن نمبر: 14 (+)
امراض قلب، درد قولنج، زھر خوردنی کے عمل میں بہترین اثرات کا حامل ھے، نبض کا آھستہ چلنا، عضلاتی تسکین کے لئے، مریض بالکل ٹھنڈا ھو چکا ھو، فالج کمزوری کیطرح کے امراض میں سریع العمل ھے، دل اور عضلات میں تحریک پیدا کرتا ھے، بلڈ پریشر کو بڑھا کر مریض کو زندگی کی طرف لوٹاتا ھے، بے ھوش کو ھوش میں لاتا ھے، مریض کو قوت دیتا ھے، دوسری تمام مروج و عام ادویات سے انتہائی بہتر ھے. مردانہ نقائص میں بھی مستعمل ھے.
انجیکشن نمبر: 15 (+)
منفی امراض و عوارض میں مستعمل ھے، آتشک و سوازک اور شدید و مضمن صورت میں ھوں تو اس کو ٹیکہ نمبر 5 کے ساتھ باری باری لگایا جاتا ھے، آتشکی اثرات جسم کی بیرونی سطح پر آجائیں تو اس حالت میں مفید تر ھے، پرانے اور ضدی امراض جیسے لیکوریا، ایگزیما، ناک کی ھڈی کا گلنا سڑنا، چشمی امراض جو آتشک سے ھوں، تَالُو کی ھڈی کا بد نما ھونا، سوازک وجہ المفاصل، آتشکی یا سوازک زنانہ، مردانہ، عضو تناسل کے عوارض میں مفید تر ھے.
انجیکشن نمبر: 16 (+)
تشنجی امراض، لرزہ، ھسٹریا اور دیگر بے ھوشی کے دوروں والی بیماریوں میں مفید ھے. ذیابیطس کی تکلیف کے ساتھ جراثیمی مرض ھوں جیسے ملیریا تو اسکو ٹیکہ نمبر 17 کے ساتھ باری باری لگانا مفید ھے.
( جاری ھے )
پہلی اور دوسری دونوں اقساط میرے group (امراض کا شافی علاج) پر موجود ھیں جنہوں نے پہلی قسطوں کا مطالعہ نہیں فرمایا وہ وھاں سے دیکھ لیں شکریہ.

No comments:

Post a Comment