Thursday, November 7, 2019

احتباس طمث ( بندش حیض )

احتباس طمث ( بندش حیض )

اللہ جل شانہ هو نے جسم انسان میں بعض ایسے اعضاء ودیعت کئے ہیں. کہ جب جوان نہ ہو کام شروع نہیں کرتے. البتہ اس دوران وہ اپنی نشوونما مکمل کرتے رہتے ہیں.
مثلاً جب لڑکی جوان ہونے لگتی ہے.تو خصیتہ الرحم بیضہ انثی ایک خاص رطوبت بنانا شروع کر دیتے ہیں. اور اس دوران رحم خون حیض خارج کرتا ہے .اس کے برعکس نوجوان میں خصیے منی بنانا شروع کر دیتے ہیں. جو ادعیہ منی میں جمع ہوتی رہتی ہیں. مر دو ں عورتوں میں یہ اعمال اس وقت شروع ہوتے ہیں جب ان کی جنسی اعضاء مکمل نشوونما پا لیتے ہیں تو نہ صرف حیض یا اختلام انے لگتا ہےبلکہ آپنی ہم مثل نوع بھی پیدا کرنے کے قابل ہو جاتےہیں. جبکہ پچپن میں یہ اعضاء کام نہیں کرتے ہیں.
اختباس طمث یا عسر طمث:
اس مرض میں خون حیض یا تو کم ہوتا ہے اور یا بالکل بند ہوتا ہے اور یا بہت درد سے آتا ہے. اگر عرصہ تک خون حیض بند رہے اور علاج معالجہ نہ کیا جائے تو کئی امراض پیدا ہو جاتے ہیں. گاہے عورت اولاد سے محروم ہوجاتی ہے. صحت کے حالت میں خون حیض حمل کے دوران، ایام رضاعت،اور سن یاس ( 44 سال سے 50 سال کی عمر کے درمیان ) بند ہو جایا کرتا ہے.
قدرتی طور پر جن عورتوں کا رحم اور خصیتہ الرحم چهوٹےیا بالکل معدوم ہوں حیض نہیں آیا کرتا اور یہ صورت لاعلاج ہے. گاہے ہر دفعہ خون حیض پیدا تو ہوتا رہے.مگر فم رحم کی کسی روکاوٹ کی وجہ سے خارج نہیں ہوپاتا یہ صورت اکثر بروقت سرجری کے عمل سے ٹھیک ہو جاتی ہے.
گاہے خون کی کمی چربی کی زیادتی کثرت جماع ، تبدیلی اب وہوا ورم رحم اختناق الرحم وغیرہ ہوا کرتے ہے.
اج جو نسخہ تحریر کرنے جا رہا ہوں. یہ ہر گهر کی ضروت ہے. اس کو گهر کی مستورات گهر میں خود بنا سکتی ہے . اس کا بنانا مشکل بالکل بهی نہیں ہے. اگرچہ نسخہ طویل ضرور ہے لیکن فائدہ اس کے بشمار ہے. اور زیادہ قیمتی بهی نہیں ہے یہ اجزاءپنساری کی دوکان سے ہر جگہ دستیاب ہے .میں نے نسخہ کے اجزا کو آسان کرکے عام فہم الفاظ میں تحریر کیا ہے. تاکہ خلق اللہ کو فیض عام پہنچے.
اس کو گهر میں بناکر استعمال کرنے پر آپ کو اِنشاءاللہ آئندہ کسی حکیم یا ڈاکٹر کے پاس جانے کی ضرورت ہی نہیں پڑی گی . بلکہ آپ بخوشی یہی نسخہ دیگر مستورات کو بھی استعمال کرنے پر مجبور کرے گی.
یہ مطبوخ بارہا میرے تجربے میں آچکا ہے .بندش حیض کے لیے میں تقریباً 20 سال سے مستورات کو یہی نسخہ دیگر ادویات کے ساتھ استعمال کروا رہا ہوں .الحمداللہ ہمیشہ بہترین نتیجہ حاصل ہوا.حکما سے بهی گزارش ہے کہ بندش حیض ، درد حیض ، اور کمی حیض میں اس نسخہ کو معمول مطب بنائے. یہ مطبوع ادرار حیض میں بےمثل اور عجیب اثر مفید ہے. نسخہ بغرض افادہ عام لکھ دیا گیا ہے.
ہواهذا
پو ست املتاس 30گرام
ہنسراج ( پرسیاوشاں) 30گرام
کباب چینی 30گرام
تخم خرپزہ (تمہ) 20گرام
تخم خربوزہ 20گرام
تخم مولی 20گرام
تخم کرفس (اجمود) 20گرام
تخم گزر (جنگلی گاجر) 20گرام
مشکطرامشیع (جنگلی پودینہ 20گرام
اگر (عودهندی) 20گرام
زوفا خشک 20گرام
ناگرموتها (سعد کوفی ) 20گرام
تخم سویا 10گرام
تج 10گرام
بابڑنگ 10گرام
اسپند (حرمل) 10گرام
جائفل 5گرام
قند سیاہ (گڑ) 150گرام
ترکیب وتیاری
ماسوائے قند سیاہ کے باقی تمام ادویات کو کوٹ کر تین حصہ کر لیں. اور حیض آنے سے ایک دو دن پہلے ایک حصہ ادها کلو پانی میں بھگو دیں. صبح 50 گرام گڑ ڈال کر جوش دیں. جب نصف کے قریب رہ جائے تو نوش کریں .اس طرح تین دن استعمال میں لائیں.
بادی اور سرد اشیاء سے پرہیز رکهیں،
دعاؤں کی ضرورت ہے
دعا گو
ارباب نصیر احمد

No comments:

Post a Comment