Friday, November 22, 2019

الیکٹرو ھومیوپیتھی کیا ھے؟


الیکٹرو ھومیوپیتھی کیا ھے؟
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

گزشتہ سے پیوستہ :
آپکی سبکی حوصلہ افزائی، محبت اور عزت افزائی کا تہہ دل سے مشکور ھوں.
عنوان : ادویات کا تعارف.
-: سکروفلوسز گروپ :-
🍉سکروفلوسو (2) S2:-
اس دوا کا مخصوص اثر مثانہ، اعضائے بولیہ، صفراوی پتھریوں اور چھوٹی آنت پر ھوتا ھے ۔ مثانہ کے امراض کے لئے خاص دوائی ھے.
آلات بول:-
پہلے یہ دوا مثانے پر اثر انداز ھوتی ھے پھر گردوں یورٹیر (وہ نالیاں جو گردوں سے مثانے میں پیشاب لاتی ھیں) اور پیشاب کی نالی پر اثر اندازی کرتی ھے، گردے اور مثانے کے تمام امراض پر اثر رکھتی ھے، مثلا گردہ مثانہ کی پتھری، مثانہ کا نزلہ اور پیشاب کے قطرے وغیرہ کی شکایات.
جگر و پتہ:-
یہ دوا مثانے کے تمام امراض کا کنٹرول کرتی ھے، اس طرح یہ پتے کی خرابی وجہ، نظام ھضم کی خرابیوں اور پتے کی پتھریوں کا خاص علاج ھے، پتہ کی ھر قسم کی خرابیوں کو ختم کرتی ھے، سبز یرقان اور قبض میں بھی مفید ھے حالات مرض کے مطابق ساتھ فیبریفیوگو بھی دی جا سکتی ھے.
یہ دوا مندرجہ ذیل امراض میں شاندار رزلٹ دیتی ھے.
●○• معدہ کی تیزابیت
○●• مثانہ کا نزلہ
●○• فیل پاؤ
○●• صفراوی پتھریاں
●○• جوڑوں کے درد
○●• کالی کھانسی
●○• کروپ کھانسی
○●• گلہڑ
●○• سوازک
○●• پتہ کی پتھری
●○• ھسٹریا
○●• فوطوں میں پانی کا اجتماع
●○• آنکھ کے کورنیا کا زخم
○●• آنکھوں سے پانی آنا یا خارش و ناسور.
●○• جبڑے کی سوجن
○●• ھرنیا
●○• ھاتھوں کا فالج
○●• درد رینگن
●○• اعصابی کمزوری
○●• درد شقیقہ
●○• رعشہ
○●• سر کی خشکی، سکری
●○• سر کا گنجا پن
○●• سر کے بالوں کا گرنا
●○• نزلہ و زکام
○●• قبض (جو صفراء کے نہ گرنے سے ھو)
●○• دل کی دھڑکن کی تیزی
○●• خون کی کمی
●○• قلبی گھبراھٹ
○●• پستانوں میں دودہ کا دب جانا، خشک ھو جانا یا کم ھونا
●○• مستورات میں زیادتی شھوت
○●• سرطانی پھوڑے
●○• جلدی امراض
○●• چھپاکی، پھوڑے پھنسیاں
●○• خارش
○●• کوڑھ
●○• ھڈیوں کا گلنا سڑنا
○●• زخم وغیرہ
درجہ اول ڈائیلوشن میں:-
معدہ میں تیزابیت، درد رینگن، جوڑوں کے درد ، بخاری دردیں.
درجہ دوم ڈائیلوشن میں:-
پتہ کی پتھری، ھسٹریا کے دورے، ھاتھوں کا فالج، جسم کے آدھے حصے کا فالج، پیشاب کے راستے ہتھری کا اخراج ھونا.
درجہ سوم ڈائیلوشن میں:-
تشنج، رعشہ، ھسٹریا، سر درد، مرگی.
بلند طاقت ڈائیلوشن میں:-
مزمن سوازک، فوطوں میں پانی کا اجتماع، درد رینگن، آنکھ کے کارنیا کا زخم، اعصابی کمزوری، عصبی جوش وغیرہ.
گلوبلز خشک:-
مرکب مزاج مریضوں کو مفید ھے، عموماََ بطور جرنل ٹانک پانچ سے دس گولیاں دی جاتی ھیں، معدے کا پھیلاؤ، فیل پاء، پیشاب کی نالی کی تنگی، پیشاب میں پتھری کا اخراج، حیض کی شکایات.
🍉سکروفلوسو (3) S3:-
غدود جلد اور پرانی جلدی امراض میں مفید ھے، الرجی، داد، چنبل، کھجلی میں بہترین شفاء بخش اثرات کی حامل دوا ھے. اعصاب پر گہرے اتراث کے ساتھ ، اعضائے تناسل کی خارش، زخم ھر قسم، سوزش، جلن، خراش، جلنا، رگڑ، چوٹ وغیرہ میں مفید ھے. اعضائے تناسل کے امراض، جلق، اغلام، جنسی بے اعتدالیوں کے اثرات دور کرنے میں مؤثر ھے. بکثرت مادہ تولید ضائع ھونے کی وجہ سے جنسی و جسمانی کمزوری مشت زنی کی وجہ سے نامردی، فوطوں کی خارش، کھجلی جلن وغیرہ میں فائدہ مند ھے، پرانے اسھال کو کنٹرول کرتی ھے.
مندرجہ ذیل شکایات میں انتہائی مفید ھے.
•°•> پھوڑے پھنسیاں
°*°> آگ سے جلنا
•°•> چوٹ کا اثر
°*°> زخم
•°•> داد، چنبل
°*°> الرجی
•°•> خراش
°*°> رگڑ
•°•> جسم کے کسی عضو کا سوکھ جانا
°*°> بچوں کی ھڈیوں کا ٹیڑھا پن
•°•> ریڑھ کی ھڈیوں کے عوارض
°*°> بدھضمی، سنگرھنی
•°•> ھچکی، درد معدہ
°*°> ھرنیا کا درد
•°•> دندل پڑنا
°*°> بچوں کی مرگی
•°•> زیادتی شراب یا مطالعہ سے درد سر
°*°> گلے کے غدود کا ورم
•°•> کنٹھ مالا
°*°> رحم کی سوزش، ورم و جلن
•°•> بیضتہ الرحم کی خرابی
°*°> ماھواری کے دوران تشنجی درد و دورے
•°•> خصیتہ الرحم کے ریشوں کا ڈھیلا پن
°*°> زبان کی سختی
•°•> کثرت جماع کی کمزوری
°*°> منی کی نالی کی سوزش
•°•> جلق کی نامردی
°*°> فوطوں کی خارش
درجہ اول ڈائلوشن میں:-
سکروفلوسو 1 کی معاون ھے.
درجہ دوم و سوم ڈائلوشن میں:-
جسم کے کسی عضو کی کمزوری، مرگی اور تشنجی دورے، زبان کا سخت ھونا، خنازیری بچوں کا سوکھا پن، سر درد، جبڑوں کا بند ھونا، پٹھوں کا سکڑاؤ وغیرہ.
خشک گولیاں (مدر گلوبلز):-
گانٹھیں پڑنا، مردانہ و اعصابی کمزوری
کمپرس:-
آگ سے جلنا، ضرب، زخم، پھوڑے پھنسیاں، رگڑ، خارش، داد، سوزش، غدودوں کی سوزش، نامردی، چنبل، بغل کے غدودوں کا ورم.
غسل:-
جلدی خارش، نامردی، چنبل وغیرہ
🍉سکروفلوسو (4) S4:-
پتہ و جگر، گردے، مثانہ، پیشاب کی نالی۔
یہ سکروفلوسو نمبر 6 اور وینیریو نمبر 1 کا مرکب ھے.
یہ دوا جگر و پتہ، گردے مثانے، پیشاب کی نالی، رینگن کا درد، نقرسی عوارض میں فائدہ مند ھے. ھر قسم کے زھر کا تریاق ھے، مثانے کا مزمن نزلہ، پرانے سوازک کا بہترین علاج ھے، زھریلے کیڑے مکوڑوں کے ڈنک اور جانوروں کے زھر کا تریاق ھے.
( جاری ھے )
💡💡💡مہربانی سے اسے شئیر فرما کر میرے ساتھ علم کی روشنی بانٹنے میں شریک ھوں تاکہ زیادہ سے زیادہ اور لوگ بھی مستفید ھوں.
🌿🍑شکریہ🍑🌿
سابقہ تمام اقساط میرے گروپ ( امراض کا شافی علاج ) پر موجود ھیں جنہوں نے پہلی قسطوں کا مطالعہ نہیں فرمایا وہ وھاں سے دیکھ لیں. شکریہ.

No comments:

Post a Comment