Saturday, November 9, 2019

*** Reproductive System *** *** نظام تولید ***

*** Reproductive System ***
*** نظام تولید ***
توارث نسل زندہ چیزوں کی بنیادی خصوصیت ہے. خالق کائنات نے اس مقصد کے لئے جسم انسانی میں تولیدی نظام کی تخلیق کی ہے. نظام تولید کا فعل نسل کے تسلسل کو جاری رکھنا ہوتا ہے. اس مقصد کی تکمیل کے لئے ضروری ہے کہ زنانہ نظام تولید میں بننے والا بیضہ یا انڈہ Egg Cell کو مردانہ نظام تولید میں بننے والا مردانہ تولیدی خلیہ Sperm بار آور Fertilize کرے. جب مردانہ تولیدی خلیہ سپرم ، زنانہ تولیدی خلیہ Egg Cell سے مل کر بار آور Fertilize ہو جاتا ہے تو اس کی نمو کا َ عمل زنانہ نظام تولید میں شروع ہو جاتا ہے.
انسان کے تولیدی اعضاء نہ صرف کہ توارث و نسل سے تعلق رکھتے ہیں بلکہ کسی بھی مرد و عورت کی آخرت کی زندگی سے بھی ان کا گہرا تعلق ہے.
نبی کریم صل اللہ علیہ و آلہ و سلم کا فرمان عالی شان ہے کہ "جو مجھے دو چیزوں کی حفاظت کا یقین دلا دے میں اسے جنت کا یقین دلاتا ہوں. ایک وہ چیز جو دو دانتوں کے درمیان ہے (زبان) دوسری وہ چیز جو دونوں ٹانگوں کے درمیان ہے (شرمگاہ)
زبان سے زخم لگانے والا انسان اور عصمت دری کا مرتکب، خالق کائنات کی رحمتوں سے محروم رہے گا.
مردانہ نظام تولید مندرجہ ذیل اعضاء پر مشتمل ہوتا ہے.
1... خصیتین Testes
2... برنج (ایپی ڈیڈی مس) Epididymis
3... قنات ناقلہ Duct Deferens
4... غدہ مذی Prostate Gland
5... منوی کیس Seminal Vesicles
6... قضیب Penis
زنانہ نظام تولید مندرجہ ذیل اعضاء پر مشتمل ہوتا ہے.
1...بیضہ دانی (مبیضین) Ovary
2... قاذف نالیاں Fallopian Tubes
3... رحم Uterus
4... مہبل Vagina
5... پستان Breast
(جاری ہے)
حکیم عطاءالرحمن

No comments:

Post a Comment