Saturday, November 9, 2019

*** Reproductive System *** *** نظام تولید *** * قسط نمبر 7 *



*** Reproductive System ***
*** نظام تولید ***
* قسط نمبر 7 *
*** مادہ منویہ کے تجزیہ میں استعمال ہونے والی اصطلاحات ***
1..پولیزو سپرمیا Polyzoospermia
مادہ منویہ میں کِرم منی (Sperm) کی تعداد غیر معمولی طور پر 250 ملین سے زیادہ ہو.
2.. اولیگو اسپرمیا Oligospermia
مادہ منویہ کم مقدار میں خارج ہو.
3.. اے سپرمیا Aspermia
مادہ منویہ کا اخراج قطعاً نہ ہو
4..اولیگوزو سپرمیا Oligozoospermia
مادہ منویہ میں کِرم منی (Sperm) بیس ملین سے کم ہوں
5.. ٹیرا ٹو زو سپرمیا Teratozoospermia
مادہ منویہ میں کِرم منی (Sperm Cell) تو موجود ہوں مگر ان کی ساخت میں تبدیلی ہو.
6.. ہیماٹو سپرمیا Hematospermia
مادہ منویہ میں خون آنا
7..ھائپو سپرمیا Hypospermia
مادہ منویہ غیر معمولی طور پر کم مقدار میں خارج ہو. مقدار 1.5 ملی لٹر سے کم ہو
8.. ایزو سپرمیا Azoospermia
مادہ منویہ میں کِرم منی (Sperm) کا بالکل موجود نہ ہونا.
9..اولیگو استھینوزو سپرمیا
Oligoasthenozoospermia
.جب مادہ منویہ میں کِرم منی (Sperm) کی تعداد بہت کم ہو اور ساتھ میں اُن کی حرکت بھی بہت کم ہو.
10.. نیکروزو سپرمیا Necrozoospermia
جب مادہ منویہ کا فوری معائنہ کرنے پر تمام کِرم منی (Sperm) مردہ پائے جائیں.
11.. استھینو زو سپرمیا Asthenozoospermia
مادہ منویہ میں موجود کِرم منی کی حرکت بہت کم ہو.
طالب دعا
حکیم عطاءالرحمن

No comments:

Post a Comment